گاڑی کے گہری کھائی میں گرنے سی5افرادجاں بحق،3شدید زخمی
اتوار 18 دسمبر 2016 20:00
(جاری ہے)
پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کے روزمکول پائیں سے حویلیاںجانے والی کیری سوزوکی بٹ نالہ کے مقام پر گہری کھائی میں گرنے سے سید مسعود شاہ ولدزمان شاہ،عبدالولی ولد عبدالمتین،ریاض،شکیل قریشی اورقاری یونس موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ڈرائیور حفیظ ولد عبدالجبار،یاسین ولد یعقوب اورنذیر ولد فریق خان حادثہ میں شدید زخمی ہوئے۔حادثہ کی اطلاع پر حویلیاں تھانہ کی پولیس نفری موقع پر پہنچ آئی اورمقامی لوگوں کی مدد سے جاں بحق اورزخمی افراد کو کھائی سے نکال کر آرایچ سی حویلیاں منتقل کیا۔زخمیوں کو بعد ازاں ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔جاں بحق افرادکی نعشیں ورثاء کے حوالہ کردی گئیں ہیں۔جاں بحق اورزخمی افراد سرکاری سکول میں ٹیچر ہیں جو دوست کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے حویلیاں جارہے تھے۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.