گریٹر اقبال پارک کی جگہ عوام کے لیے کم پڑگئی‘ پہلے ہی روز شہریوں کاحجوم خوبصورت پارک کو دیکھنے کے لیے امڈآیا

انتظامیہ نے مجبورا پارک کے دروازے بند کردیا‘انتظامیہ نے وی آئی پیز کی آمد پر سیکورٹی خدشات کے باعث شاہی قلعہ کو بھی بند کر دیا

اتوار 18 دسمبر 2016 20:40

گریٹر اقبال پارک کی جگہ عوام کے لیے کم پڑگئی‘ پہلے ہی روز شہریوں کاحجوم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) لاہور میں ایک سو بیس ایکٹر رقبے پر محیط گریٹر اقبال پارک کی جگہ عوام کے لیے کم پڑگئی‘ گریٹر اقبال پارک کے افتتاح کے بعد پہلے ہی روز شہریوں کاحجوم خوبصورت پارک کو دیکھنے کے لیے امڈآیا‘ انتظامیہ نے مجبورا پارک کے دروازے بند کردیا‘انتظامیہ نے وی آئی پیز کی آمد پر سیکورٹی خدشات کے باعث شاہی قلعہ کو بھی بند کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا خوبصورت پلاٹ عوام کے سیر و تفریح کے لیے بنایا گیا ہے جس کا گزشتہ رات شاندار افتتاح وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے کیا۔پارک کے افتتاح کے بعد پہلے روز ہی شہریوں کا جم غفیر خوبصورت پارک کو دیکھنے کے لیے امڈ آیاپارک میں لوگوں کو ہجوم دیکھ کرانتظامیہ کی جانب سے گریٹر اقبال پارک کے گیٹ مجبوار بند کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

جس کے باعث شہریوں کا اقبال پارک میں داخل ہونا بند کردیا گیا۔ جس کے باعث دور داراز سے آئے شہری پریشان دکھائی دیئے دوسری جانب شاہی قلعہ کو عوام کے لیے بند کردیا گیاانتظامیہ کا کہنا تھا کہ وی آئی پیز کی آمد پر سیکورٹی خدشات کے باعث شاہی قلعہ کو بند کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گریٹر اقبال پارک اور شاہی کے میں عوام کے داخلے پر پابندی پر شہریوں انتہائی غم و غصے کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ دور داراز کے علاقوں سے گریٹر اقبال پارک دیکھنے آئیں تھے لیکن پارک میں جم غفیر کو بے بنیاد وجہ بنا کر بند کردیا گیا ہے۔