فوڈ اتھارٹی کا ملائوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جعلی کیچپ بنانے والی دو فیکٹریاں سیل ، 7500 کلو جعلی کیچپ برآمد
کیچپ کو گاڑھا اور میٹھا بنانے کے لیے مضر صحت اجزاء اور ممنوع کیمیکلز استعمال کیے جا رہے تھے ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی مختلف اضلاع میں اتوار بازاروں اور ناشتہ پوائنٹس کی چیکنگ 44 دکانوں کو جرمانے
اتوار 18 دسمبر 2016 20:40
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملائوٹ مافیا اور ناقص اشیاء خورو نوش بنانے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الاامین مینگل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کیچپ بنانے والی دو فیکٹریوں کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیچرل فوڈ اور پیور مینوفیکچر نامی فیکٹریاں کیچپ بنانے کے لیے مصنوعی مٹھاس اور مضر صحت کیمیکل استعمال کر رہی تھیں کیچپ کو گاڑھا کرنے کے لیے گلے سڑے ٹماٹر استعمال کیے جا رہے تھے ۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے فیکٹریوں کو سیل کرتے ہوئے بالترتیب 4 ہزار اور 3500 کلو غیر معیاری کیچپ برآمد کرکے موقع پرضائع کر دیا ۔ علاوہ ازیں فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے مختلف اضلاع میں ناشتہ پوائنٹس کی خصوصی چیکنگ کرتے ہوئے لاہور میں 14 فیصل آباد میں 9 گوجرانوالہ میں 11 اور راولپنڈی میں 10 ناشتہ مراکز کو ناقص صفائی پر جرمانے اوربہتری کے احکامات جاری کیے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.