وقار یونس کایونس خان کے ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہونے پر مایوسی کا اظہار
اتوار 18 دسمبر 2016 21:10
برسبین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) قومی ٹیم کے سابق کوچ اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر وقار یونس نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں تجربہ کار بلے باز یونس خان کے ریورس سوئپ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں گولڈن ڈک کا شکار ہونے والے یونس خان نے دوسری اننگز میں فارم میں واپس آتے ہوئے 65 رنز بنائے اور ایک ایسے موقع پر جب وہ بالکل سیٹ نظر آ رہے تھے، ناتھن لایون کی گیند پر ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں وہ اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
وقار یونس نے اس شاٹ کو غیر ذمے دارانہ قرار دہتے ہوئے سوال کیا کہ ایک ایسے موقع پر جب ٹیم مشکلات سے دوچار تھی اور اسے یونس کی ضرور تھی تو ایسے میں انہیں یہ شاٹ کھیلنے کی ضرورت کیا تھی انہوں نے کہا کہ اتنے تجربہ کار بلے باز کو ایسا شاٹ کھیلنے کی ضرورت نہیں تھی، انہوں نے 65 رنز ضرور بنائے لیکن یہ ایک بہت برا شاٹ تھا۔(جاری ہے)
وقار نے تجربہ کار بلے باز کی بیٹنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چار گیند قبل ہی گیند وکٹ کے کھردرے حصے میں پڑنے کے بعد زیادہ ٹرن ہوئی تھی اور باؤنس بھی زیادہ تھا اور پھر یونس نے اس طرح کا شاٹ کھیلا حالانکہ وہ شاٹ کھیلنے کے کنٹرول میں نہیں تھے۔ میرے پاس اس ناقص شاٹ کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.