’’زراعت اور پاکستان میں دیہی معیشت‘‘ کے موضوع پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی

پیر 19 دسمبر 2016 22:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اور بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے ’’زراعت اور پاکستان میں دیہی معیشت‘‘ کے موضوع پر لکھی گئی کتاب کی تقریب رونمائی کی گئی۔ پیر کو کتاب کی تقریب رونمائی قومی زرعی تحقیقاتی سنٹر میں کی گئی جس میں یو ایس ایڈ، پی اے آر سی، آئی ایف پی آر آئی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر کوآرڈینیٹر یو این نیل بھونے، ڈپٹی مشن ڈائریکٹر یو ایس ایڈ جولی چن، قائم مقام چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر ندیم امجد، ڈائریکٹر جنرل این اے آر سی ڈاکٹر محمد عظیم نے کتاب کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب میں شریک کئی ماہرین نے اس کتاب کے حوالے سے شرکاء کو بریف کیا۔

(جاری ہے)

ماہرین نے مصنفین کی کوششوں کو سراہا کہ انہوں نے زرعی حوالے سے بہت مفید کتاب تحریر کی ہے جس سے زراعت کی ترقی و بہتری میں بہت مدد ملے گی۔

ڈائریکٹر جنرل این اے آر سی ڈاکٹر محمد عظیم خان نے مصنفین کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے مصنفین نے تقریباً 13 اسباق پر مشتمل ایک جامع کتاب لکھی جس سے زراعت کے شعبے کو تقویت حاصل ہو گی اور مختلف مسائل کے حل کیلئے بھی یہ کتاب بہت مددگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اہم مضامین جیسے خوراک و زراعت، دیہی ترقی، آبپاشی اور پانی کا انتظام، بیج کا نظام ، کھاد کیلئے پالیسیز، دیہی علاقوں میں کسانوں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے اقدام اور ایسی تمام چیزیں اس کتاب میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے سے متعلق مسائل کے حل کیلئے ہم IFPRI جیسے ادارے کے ساتھ ملکر کام کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :