حملے میں استعمال ہونے والا ٹرک پولینڈ سے آیا تھا: جرمن پولیس

muhammad ali محمد علی منگل 20 دسمبر 2016 02:14

حملے میں استعمال ہونے والا ٹرک پولینڈ سے آیا تھا: جرمن پولیس

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19دسمبر۔2016ء) جرمن پولیس نے بتایا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والا ٹرک پولینڈ سے آیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق جرمنی کے شہر برلن میں ایک ٹرک کرسمس مارکیٹ‌میں موجود افراد پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جرمن پولیس نے بتایا ہے کہ حملہ آور ٹرک پولینڈ سے کرائے پر لے کر آیا تھا۔ ٹرک کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹرک کو کرائے پر لے جانے والے شخص سے ان کا رابطہ شام کے وقت منقطع ہو گیا تھا۔ پولیس کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ ممکن ہے کہ ٹرک کو یا تو چرا لیا گیا ہو یا ٹرک کو کرائے پر حاصل کرنے والا شخص ہی حملہ آور ہو۔

متعلقہ عنوان :