آسٹریلیا میں مسلمان خاتون پر شراب کی بوتل کے ساتھ حملہ ، حجاب پھاڑ ڑالا

منگل 20 دسمبر 2016 18:10

آسٹریلیا میں مسلمان خاتون پر شراب کی بوتل کے ساتھ حملہ ، حجاب پھاڑ ڑالا

آسٹریلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 دسمبر2016ء) آسٹریلیا میں حجاب پوش مسلم خاتون پر مبینہ طور پر ایک شراب کی بوتل کے ساتھ حملہ کیا گیا تھا، حملہ آور نے خآتون سے کہا "میری کرسمس" اس کے ساتھ ہی اس نے خاتون کا سکارف پھاڑ ڈالا.

33 سالہ مسلمان خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرظ پر بتایا کہ وہ سپر مارکیٹ میں سے جا رہی تھی کہ اچانک پیچھےسے ایک آدمی چلایا " میری کرسمس " تبھی اس نے واپسی جواب دیا کہ " چھٹیاں مبارک ہوں " ،
مگر وہ بولا کہ " نو میری کرسمس " اور اچانک اس نے شراب کی بوتل سے اس پر حملہ کیا اور اسکا سکارف بھی پھاڑ دیا۔

(جاری ہے)

خاتون کا کہنا تھا کہ بوتل میرے کندھوں پر لگی ، تاہم اگر میرا منہ اس طرف ہوتا تو بوتل میرے چہرے پر لگتی اور میں زخمی ہو سکتی تھی۔