آلودگی پھیلانے پر ڈگر ی شوگر مل سیل کردی گئی
بدھ 21 دسمبر 2016 20:27
(جاری ہے)
اس موقع پر ای پی اے سندھ کے ڈی جی نے میڈیا کے مقامی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف پورے سندھ میں بلاتفریق قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ اُنہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ای پی اے سندھ کی قانونی کارروائیویوں کا مقصد کسی بھی طرح صنعتی ترقی کی رفتار کو متاثر کرنا نہیںبلکہ ماحول کا تحفظ کرتے ہوئے صنعتی عمل جاری وساری رکھوانا ہے تاکہ ہماری بے ربط صنعتی ترقی کا خمیازہ ہماری آنے والی نسلوں کو نہ بھگتا پڑے ۔جس میں صنعتی ترقی تو ہوتی ہے لیکن ماحول کو نقصان پہنچنے کے باعث ہمارے قدرتی ذرائع تباہ ہونے لگتے ہیں اور نتیجے میں خام مال مہنگا ہوجاتا ہے اور ہر صنعتی پیداوار کی قیمتیں آسمان تک جاپہنچنے کے ساتھ ساتھ اشیاء کی قلت کا بھی بڑھ جاتی ہے۔ واضح رہے کہ ای پی اے سندھ نے صوبے بھر کی تمام شوگر ملز کی کچھ عرصہ قبل ماحولیاتی نگرانی کرنے کے بعد آلودگی پھیلانے والی شوگر ملز کو سختی سے تحریری طور پر تنبیہ کی تھی کہ جلد از جلد وہ اپنے پیداواری عمل کے دوران ماحول کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور اس ضمن میں اُٹھائے جانے والے اقدامات سے ای پی اے سندھ کو آگاہ رکھیں ، جو بھی شوگر ملز ای پی اے سندھ کی جانب سے جاری کی گئی ماحولیاتی ہدایات پر عمل نہیں کریں گی اُن کے خلاف ماحولیاتی قانون کے مطابق کارروئی کی جائے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.