امریکی اورروسی سازش کے تحت اب تک 16لاکھ مسلمان جام شہادت نوش کرچکے ‘‘مسلم ممالک کی بے حسی شرمناک ہے
نظام مصطفی پارٹی سندھ کے صدر شبیر قاضی ‘ فدا ہاشمی ‘ آفتاب عظیم بخاری و دیگر کا او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ
بدھ 21 دسمبر 2016 23:25
(جاری ہے)
حلب میں مسلمانوں کے قتل عام تاریخ کی بدترین مثال ہے ۔ پاکستان کاکردار زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھتا نظر نہیں آرہا۔
23دسمبر کو شام کے مسلمانوںسے اظہار یکجہتی اوران کے خلاف جاری مظالم پر ’’یوم احتجاج‘‘منائیں گے ۔ شام میں انسانیت کے قتل عام پر عالمی ضمیر کاٹس سے مس نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے ۔ شام کے شہر حلب جہاں ناقابل بیان ظلم وبربریت رقص کررہی ہے اس وسیع پیمانے پر قتل عام کونسل کشتی کے سواکچھ نہیںکیاجاسکتا مظلوم مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں،تاریخی مساجد اور مقدس مقامات کو شہید کیا جا چکا ہے ایسے موقع پر عالمی ادارے اور انسانی حقوق کے ادارے تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ نظام مصطفیٰ پارٹی نے شام کے مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کے لیے’’ آل پارٹیزکانفرنسزو سیمینارز‘‘کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔اسلام دین امن ہے اوراس کے ماننے والوں پر دنیا میں زمین تنگ کی جارہی ہے حلب میںقتل عام اور اس پر عالمی اداروں کی خاموشی امن پسند عالمی قوتوں کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے ۔ ذمہ داران نے کہا کہ حلب، شام ، کشمیر، فلسطین ، برما کے اندر انسانیت سوزمظالم ڈھائے جارہے ہیں بچوں اورعورتوں کو زندہ جلایاجارہا ہے اس سے زیادہ مظالم انسانیت کی تاریخ میں نہیں ملتے ان کے دکھوں کا مداوا انسانیت کے بس سے باہر ہے۔ ان کے آنسوں پونچھنے کو عالمی برادری کے دامن ناکافی ہیں ان کے زخموں پر مرہم پٹی سے امت مسلمہ قاصر رہی ہے حلب میں جاری مظالم نے انسانیت کے مکروہ چہرے اور دوغلے کردار کو بے نقاب کردیاہے۔ آج شام میں ہونے والی تباہی کے ذمہ دار عالمی ادارے ہیں روسی سفیر کے قتل پر اخلاقیات کا درس دینے والوں کو لاکھوں انسانوں کے قتل کے وقت بھی ضمیر کی آواز کو سننا چاہیے۔ نظام مصطفی پارٹی نے شام میں جاری مسلم کش قتل عام کے خلاف ’’عالمی ضمیر کی بیداری‘‘ کے لیے مہم چلانے کا فیصلہ بھی کیاہے جس کے پہلے مرحلے میں دنیا کے مختلف ممالک کے سفیروں کو شام میں جاری مظالم کے خلاف احتجاجی خطوط ارسال کیے جارہے ہیں ۔ اورملک بھر میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی ’’ آل پارٹیز کانفرنسزوسمینارز ‘‘ کا انعقاد کرکے صدائے احتجاج بلند کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور ، فیصل آباداور ملتان میں ہنگامی اجلاس بھی بلائے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.