وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کے پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ سے تعلیمی انقلاب آئے گا‘چودھری محمد شفیق
بدھ 21 دسمبر 2016 23:41
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے بچوں کے اعلی تعلیم کے خواب کو ممکن بنانے کیلئے فنڈ قائم کیا۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف تعلیم اور صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں ان کی انتھک محنت کو ثمر دینے کیلئے خصوصی دلچسپی لینی ہو گی ․ ہڑتال کی روش ترک کرتے ہوئے عوامی خدمت کو شعار بنایاجائے۔
صوبائی وزیر چودھری محمد شفیق نے کہاکہ جنوبی پنجاب ترقی کے حوالے سے پیچھے نہیں رہے گا‘ بچوں کی ذہانت اور قابلیت پر فخر ہے‘ ذہانت کسی کی میراث نہیں‘ رکشہ چلانے والے اور مزدور طبقہ کے بچوں نے محنت سے بورڈ ٹاپ کیے‘ کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن محمد یثرب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پیف کے ذریعے اب تک ضلع ڈیرہ غازیخان کے 6574سمیت ڈویژن بھر کے 26341 ہونہار طلبائوطالبات کو وظائف کی مد میں تقریبا 73کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ا ورمجموعی طورپر ڈیرہ غازیخان ڈویژن سمیت ڈیڑھ لاکھ طلبائوطالبات میں ساڑھے سات ارب روپے کے تعلیمی وظائف تقسیم کر دیئے گئے ہیں‘ فنڈ میں وظائف 80فیصد میرٹ جبکہ 20فیصد یتیم ، سپیشل ، درجہ چہارم ملازمین اور اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کے بچوں کوکوٹہ کے تحت دیئے جا رہے ہیںاور جنوبی پنجاب کیلئے اضافی کوٹہ مختص کیاگیا ہے۔ پیف سکالر شپ کیلئے درخواست دینے کی ضرورت نہیں‘ادارے کا نمائندہ خود طلبہ تک رسائی حاصل کرتاہے پیف کے نمائندہ رانا ناصر سبحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ جنوبی ایشیا میں اپنی نوعیت او رملکی تاریخ میں سب سے بڑا تعلیمی فنڈ ہے جسے گلوبل ڈونر فورم واشنگٹن کی " ٹاپ 10بیسٹ پریکٹس ان پبلک سیکٹر" کیلئے منتخب کیاگیا جو ادارہ کی کارکردگی اور شفافیت کا ثبوت ہے ․ اس موقع پرڈائریکٹر کالجز پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین ،پروفیسر جاوید احسن اختر، سکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ او روالدین نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی مسز شہنازسلیم ، اراکین صوبائی اسمبلی ممتاز بھٹو قیصرانی ، بیگم نجمہ ارشد ، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء ، ڈی او سی میاں اقبال مظہر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمداسداللہ شہزاد، رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹر نجیب حید ر ملغانی، ڈین ڈاکٹرراشدہ قاضی، ڈپٹی رجسٹرار شعیب رضا ، پیف کے حافظ محمد عثمان علی ، چودھری ظہو رحسین، پروفیسر ممتاز حسین سمیت افسران، تعلیمی اداروں کے سربراہان ، اساتذہ ، طلبہ اور والدین موجود تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.