کوالمپور میں ’’ پاکستان کے ساتھ کاروبار‘‘ کے موضوع پر سیمینار
وفود کے تبادے اور سہولیات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اورتجارتی مواقع بڑھیں گے، پاکستانی ہائی کمشنر کا خطاب
جمعرات 22 دسمبر 2016 13:57
(جاری ہے)
چیف ایگزیکٹو ملائشیا ایکسٹرنل ٹریڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن داتو ذلقافی محمود نے ملائشیا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ میں ملائشیا ایکسٹرنل ٹریڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملائشیا پاکستان اقتصادی پارٹنر شپ معا ہدہ میں صفر ٹیرف نظام کے تحت پاکستانی تجارت کے تمام شعبوں میں پر کشش مواقع موجود ہیں ۔
داتو محمود نے ملائیشئن سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں بہترین کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھائیں قبل ازیں 10ملائیشئن کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبہ جات میں بہترین سرمایہ کاری کررہی ہیں، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید حسن رضا نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک میں تجارتی کمپنیوں کیلئے متعدد مواقع موجود ہیں جبکہ اے ٹی ایف کے تحت موجودہ اور اضافی ٹیرف لائنز میں مزید کمی کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ سید حسن رضا نے بتایا کہ اس وقت پاکستان ملائشیا سے پام آئل، فائبر بورڈ، ربڑ، الیکٹریکل اینڈ الیکٹرونک سامان درآمد کررہا ہے جبکہ ملائشیا پاکستان سے چاول، مکئی، کپاس ، ٹیکسٹائل ، سبزیاں وغیرہ درآمد کرتا ہے اور اس حوالہ سے مزید شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع بھی موجود ہیں، بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں 100فیصد ملکیتی بزنس کی سہولت موجود ہے جبکہ انہیں منافع یا رائلٹی اپنے وطن واپس لانے پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ 2016-21پالیسی کے تحت آٹو سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی مراعات دستیاب ہیں، پاکستانی سفیر نے ملائشیا کی 200سے زائد تجارتی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پرامن اور مستحکم پاکستان کے جس حصہ میں چاہیں کاروبار کر سکتے ہیں اور دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں قیمتیں بھی بہت کم ہیں۔ حسن رضا نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے شعبے مین فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت پرزور دیا ،پاکستانی ہائی کمشنر نے نے پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور غیر ملکی کمپنیوں کو اس طرف راغب کیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کے قیام، ممکنہ سرمایہ کاری اور پاکستانی مارکیٹ پر نظریں جمانا اس بات کی گواہی ہے کہ پرامن پاکستان میں اقتصادی ترقی و سرمایہ کاری کے بہترین سیکیورٹی کے ساتھ مواقع موجود ہیں، اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر نے ملائشیا پاکستان بزنس فورم کے قیام کے حوالہ سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا اور کہا کہ وفود کے تبادے اور سہولیات کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اورتجارتی مواقع بڑھیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.