امریکی صدر براک اوباما نے 618 ارب ڈالرزکے دفاعی اخراجات کی منظوری دیدی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 13:45

امریکی صدر براک اوباما نے 618 ارب ڈالرزکے دفاعی اخراجات کی منظوری دیدی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) امریکی صدر براک اوباما نے اگلے سال کے کے لیے دفاعی اخراجات کے بل کی منظوری دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے اگلے سال کے کے لیے دفاعی اخراجات کے بل کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

2017 کے دوران 618 ارب ڈالرزکے دفاعی اخراجات کی منظوری دی گئی ۔صدراوباما کا کہنا ہے کہ ان کے دور صدارت میں 175 قیدیوں کو خلیج گوانتانامو سے دیگر جگہوں پر منتقل کیاگیا، وہ اپنی صدارت کے آخری دن تک گوانتانامو سے قیدیوں کے تبادلے جاری رکھیں گے۔صدر اوباما نیگوانتاناموجیل بند کرنے کے بل کو بلاک کیے جانے پر کانگریس کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :