کپاس کے کاشتکاربہتر پیداوار کیلئے تجویز کردہ سفارشات پر عمل کریں،زرعی ماہرین

ہفتہ 24 دسمبر 2016 14:56

سلانوالی۔24دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2016ء)زرعی ماہرین نے کپاس کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ کپاس کے بہتر معیار کے حصول کیلئے اور آئند ہ فصل کو گلابی سنڈی کے حملہ سے بچانے کیلئے درج ذیل سفارشات پر عمل کریں،کاشتکار گلابی سنڈی سے متاثرہ کپاس کو چنائی کے بعد دوسری فصل سے علیحدہ رکھیں ورنہ پیلاہٹ کی وجہ سے کپاس کا معیار متاثر ہوگا ،کپاس کی آخری چنائی کے بعد متاثرہ ٹینڈوں کی تلفی کیلئے کھیت میں بھیڑ بکریاں چرائیں ،باقی ماندہ ٹینڈوںپتری وغیرہ کو اکٹھاکر کے جلادیں ، کپاس کی چھڑیاں کاٹنے کے بعد کھیتوں میں ہل چلائیں تاکہ ان میں موجود گلابی سنڈی کے پیوپے اور کپاس کی فصل کی متاثرہ باقیات تلف ہوجائیں، گلابی سنڈی کی تلفی کیلئے جننگ فیکٹریوں میںکپاس کے کچرے کومناسب طریقے سے تلف کریں ۔