کوہستان ،ایف سی اہلکار وں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا
شہریوں کانوجوان کی نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج، ٹائر جلا کر شاہراہ قراقرم کو بند کردیا،پولیس سے فائرنگ کرنیوالے اہلکار کو فوری گرفتارکرنے کا مطالبہ
ہفتہ 24 دسمبر 2016 16:18
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے مطابق کوہستان میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کی ایمبولینس نے شہری کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ، راہگیر زخمی ہونے پر مشتعل افراد نے ایمبولنس کو روک کر الٹا دیا جس پر اہلکاروں نے لوگوں کو ہٹانے کیلئے فائرنگ کردی ، فائرنگ کی زد میںآکرفاروق نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا توشہریوں نے اس کی لاش سڑک پر رکھ دی اور احتجاج کیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔
مشتعل افراد نے شاہراہ قراقرم پر لاش رکھ کر فرنٹیئر کانسٹیبلری کیخلاف نعرے بازی بھی کی اور ذمہ داروں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ شہری کی ہلاکت کے بعد شہر کی صورت حال کشیدہ ہو گئی اور ٹائر جلا کر شاہراہ قراقرم کو بند کر دیا گیا ۔ایس ایچ اوتھانہ کمیلہ کا کہنا ہے کہ نوجوان کے زخمی ہونے پر لوگوں نے ایمبولنس کو الٹا دیا جس پر فرنٹیئر کانسٹیبلری نے فائرنگ کی اور زد میں آکر نوجوان جاں بحق ہوا ۔ شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے ۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.