کوہستان میں ایف سی اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے شہری جاں بحق،شاہراہ قراقرم پر ٹریفک معطل ہوگئی

ہفتہ 24 دسمبر 2016 16:20

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 دسمبر2016ء) کوہستان میں ایف سی اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق کوہستان بازار میں ایف سی کی گاڑی سے ٹیکسی ٹکرا گئی،جس کے بعد ٹیکسی ڈرائیور اور ایف سی اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

(جاری ہے)

تصادم بڑھنے پر ایف سی اہلکار نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری موقع پر جاںبحق ہوگیا۔اہل علاقہ کے شدید احتجاج کے باعث شاہراہ قراقرم پر ٹریفک معطل ہوگئی