سول ایڈمنسٹریشن آرڈیننس جمہوریت اور آرٹیکل 140-A کی روح کے خلاف ہی:ڈاکٹر طاہر القادری
ْمنتخب نمائندوں کے اختیارات سرکاری ملازموں کو دینا کون سی جمہوریت ہے سربراہ عوامی تحریک نو منتخب چیئرمین ہوائی فائرنگ کر کے خوشی منانے کی بجائے آئینی اختیارات کے حصول کیلئے فکر مند ہوں کمشنری نظام بحال کر کے برصغیر پر قابض انگریز دور کی یادوں کو تازہ کیا گیا ،صوبائی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو
پیر 26 دسمبر 2016 17:51
(جاری ہے)
اگر یہ اختیارات انہیں نہ ملے تو پھر ان کا واحد کام عوام کی خدمت نہیں وزیراعلیٰ اور وزراء کے ضلعی دوروں کے موقعوں پر خیر مقدمی بینر لگوانا، سڑکوں کو صاف کروانا اور جلسہ گاہ میں کرسیاں لگانا رہ جائیگا۔
وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی صدور بشارت جسپال، جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ اور شمالی پنجاب کے صدر بریگیڈیئر(ر) محمد مشتاق لِلہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کررہے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز کو منتخب چیئرمینوں کے سامنے جواب دہ بنانا عوامی نمائندوں کی توہین ہے۔ اگر اضلاع میں ترقیاتی کام اور کچہریاں ڈپٹی کمشنرز نے لگانی ہیں تو منتخب بلدیاتی نمائندوں کا کیا کام ہی انہوں نے کہا کہ 8 سال تک عوام کو آئینی بلدیاتی اداروں سے محروم رکھا گیا اور اب اختیارات سلب کر کے ان اداروں کو کٹھ پتلی بنا دیا گیا۔ دنیا بھر میں بلدیاتی اداروں کو عوامی خدمت کے اداروں کا مقام حاصل ہے ۔ 40فیصد تک کا بجٹ بلدیاتی اداروں کے ذریعے استعمال کیا جاتا ہے مگر شریف برادران خاندانی اجارہ دار ی کو جمہوریت سمجھتے ہیں اسی لیے انہوں نے یہ فیصلہ منتخب صوبائی اسمبلی سے کروانے کی بجائے آرڈیننس کا سہارا لیا جو بدنیتی پر مبنی ہے۔ اس اقدام سے ایک بار پھر یہ بات ثابت ہو گئی کہ یہ لوگ آئین، قانون اور جمہوریت کو محض موم کی ناک سمجھتے ہیں اور یہ کبھی کسی آئینی ،سیاسی اور عوامی ادارے کو مضبوط اور متحرک نہیں ہونے دینگے کیونکہ اس سے ان کی اپنی بادشاہت خطرے میں پڑ جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمشنری نظام غاصب انگریز کی باقیات ہے اسے بحال کر کے انگریز دور کی یادوں کو تازہ کیا گیا۔ برصغیر پر قابض انگریز نے اپنے قبضہ کو مستحکم کرنے کیلئے کمشنری نظام مسلط کیا تھا جسے شریف برادران نے دوبارہ بحال کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اختیارات اور وسائل سے محروم بلدیاتی ادارے گراس روٹ کے عوام کی کوئی خدمت نہیں کر سکیں گے۔ اختیارات کے بغیر ان اداروں کا ہونا یا نہ ہونا ایک برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاروں صوبوں میں بااختیار بلدیاتی ادارے چاہتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.