معاشرے میں تبدیلی ناچ گانوں اور گالی گلوچ سے نہیں آتی،مولانافضل الرحمان
قوم یہود ی اور مغربی ایجنڈے پر کام کرنیوالوں کے دھوکے میں نہیں آئیگی،تحریک انصاف صوبہ خیبرپختونخوا اورملک بھرمیں ناکام ہوچکی ہے،الزامات لگانے والا پہلے اپنی گریبان جھانکیں،مسلم دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے،سربراہ جے یو آئی کا نوشہرہ میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب
پیر 26 دسمبر 2016 20:10
(جاری ہے)
پاکستان سمیت افغانستان اور پوری مسلم دنیا میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے برما اور شام میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے اور وہاں گلی کوچے لاشوں سے بھر گئے اور خون کی ندیاں بہہ رہی ہے لیکن امت مسلمہ امریکہ کی ناراضگی نہ مولنے کی خاطر ٹھس سے مس نہیں ہورہی جمعیت علماء اسلام ایک سوچ فکر، عقیدے اور نظریے کانام ہے جس نے حضرت شیخ الہند سے لے کر مفتی محمود تک قوم مذہبی سیاسی اور اقتصادی آبیاری کی ہے پاکستانی قوم یہود اور مغربی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے دھوکے میں مزید آنے والے نہیں ۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے نوشہرہ کلاں خاتو خیل گراؤنڈ میں منعقدہ مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان، صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع الملک، صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان، ضلعی امیر مفتی محمدسجاد، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی محمدالیاس، قاری عمرعلی، سابق ایم پی اے مولانا امانت شاہ اور ضلع کونسل نوشہرہ کے رکن ظہوراحمدکاکاخیل نے بھی خطاب کیا مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مجھ پر الزامات لگانے والا پہلے اپنی گریبان جھانکے اور صرف بھڑکے مارنے کی بجائے میرے ساتھ پشت درپشت اپنے تاریخ اور کردار کا مقابلہ کریں دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والے کو خود اندازہ لگ جائے گا کہ علماء دیوبند کے پیروکار کی تاریخ وکردار فضاء میں خوشبو بکھیر دے گی اور عمران خان کا کردار اور تاریخ فضاء میں گندگی اور غلاظت بکھیر دے گا انہوں نے کہا کہ کتنی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ صوبے کے سب سے بڑے اقتصادی اور مالیاتی ادارے خیبربینک کو بدنام کیا اور جب انکوائری کی بات کی گئی تو انکوائری اس شخص سپرد کردی گئی جسے عمران خان اور پرویز خٹک نے کرپشن کے الزام میں حکومت سے باہر نکال دیاتھا پانامہ لیکس کیس میں پی ٹی آئی کبھی سپریم کورٹ کی طرف دوڑتی ہے تو کبھی اس کا فیصلہ کرنے کیلئے پارلیمنٹ کا سہارا لیتی ہے اور اب عمران خان سیاسی بلیک میلنگ پر اترآیاہے اور پانامہ لیکس کیس میں سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے کیلئے پھر سے سڑکوں پر نکلنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن قوم آئینی جمہوری ادارے اور رائے عامہ کو ان کے حقائق کا پتہ چل چکاہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے اپنی پارٹی کے کارکنان اور خیبرپختونخوا کے عوام مایوس ہوگئے ہیں کیونکہ چار ماہ تک اسلام آباد میں جو جنسی آلودگی پھیلائی گئی تھی اس سے پاکستان کے تشخص کوعالمی سطح پر بدنام کردیاتھا اور اسلام آباد کی چوکوں پر مغربی تہذیب اور ایجنڈے کے مطابق غیرتمند قوم کی ماؤں ، بیٹیوں اور بہنوں کے سروں سے دوپٹے نوچے گئے تھے لیکن جمعیت علماء اسلام کے کارکنان عمران خان کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس ملک پر مزید یہود اور مغربی سیاست نہ چلے گی اور نہ چلنے دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.