بنیادی طور پر سچ، دیانتداری اور عدل کے ذریعے ہی معاشرے میں تبدیلی آسکتی ہے، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف
ہمیں چاہیے اسوہ نبوی ﷺ کی روشنی میں تعلیم و تربیت پہلے اپنے گھر سے شروع کریں،ڈاکٹر محمد یاسین مظہر صدیقی اسوہ حسنہ ﷺ کی روگردانی سے معاشرے میں بھیانک نتائج نکلیںگے،ڈاکٹر سہیل حسن
پیر 26 دسمبر 2016 20:40
(جاری ہے)
آپ ﷺ آنے والے بیرونی وفود کو مختصر کورس دیا کرتے تھے اور آپ ﷺ مختصر اور جامع انداز میں گفتگو فرماتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے مدینے کے لوگوں کو لکھنا پڑھنا سکھایا اور اسوة نبوی کی تعلیمات یہ ہیں کہ ہم ہر ایک کو لکھنا پڑھنا سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم اسوة نبوی کی روشنی میں تعلیم و تربیت پہلے اپنے گھر سے شروع کریں۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ بنیادی طور پر سچ، دیانتداری اور عدل کے ذریعے ہی معاشرے میں تبدیلی آسکتی ہے اور نبی ﷺ نے کہا کہ مجھے یہاں آکر خوشی محسوس ہورہی ہے کہ دعوة اکیڈمی نے زندگی کے ہر شعبے کے افراد کے لیے تربیت کا اہتمام کیاہے۔ مجھے یہ جان کر بھی خوشی ہورہی ہے کہ یہ سینٹر گزشتہ چند برسوں میں مزید فعال ہوا ہے، اور اس نے تربیت کے میدان میں اہم اور قائدانہ کردار ادا کیا ہے، میں ادارے کے سربراہ ڈاکٹر سید عزیزالرحمن کورس پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور ہماری خدامات اور وزارت کے وسائل ادارے کے لیے حاضر ہیں۔ دعوة اکیڈمی ہماری رہ نمائی کے لیے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوة حسنہ کی تعلیمات کی روشنی میں معاشرے کو سدھارا جاسکتا ہے۔اس سے قبل سیرت کانفرنس کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے سائوتھ افریقہ سے تشریف لانے والے نامور عالم اور دانشور ڈاکٹر سید سلمان ندوی نے کہا کہ اسوة حسنہ کی تعلیم یہ ہے کہ ہم خطبہ حجة الوداع کو پڑھنے کے بجائے اس پر عمل کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم صرف عقیدے کے لحاظ سے مسلمان ہیں اور معاملات اور اخلاق میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں۔ سیرت النبی کانفرنس ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر نور احمد شاہتاز نے کہا کہ تعلیم و تربیت اسوة حسنہ کا حصہ ہے، ہمیں سیرت طیبہ کی روشنی میں تعلیم و تربیت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی کا ہر شعبہ سیرت کی تعلیمات کے آئینے میں کام کرے گا تو معاشرے میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ دعوت و تبلیغ اور تعلیم و تربیت کے حوالے سے دعوة اکیڈمی کی سرگرمیاں نہایت شاندار ہیں۔پہلی نشست کا صدارتی خطبہ دیتے ہوئے ڈائریکٹر دعوة اکیڈمی ڈاکٹر سہیل حسن نے کہا کہ ہمارے لیے یہ خوش آئند لمحات ہیں، ہم آپ ﷺ کی سیرت بیان کررہے ہیں۔ ہمیں مادہ پرستانہ سوچ کو ختم کرتے اسوة حسنہ کی روشنی میں زندگی گزارنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسوہ حسنہ کی روگردانی سے معاشرے میں بھیانک نتائج نکلیںگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اسوہ حسنہ کی روشنی میں نسل نو کی تعلیم و تربیت کرنی چاہیے۔آخر میں انچارج ریجنل دعوة سینٹر ڈاکٹر سید عزیزالرحمن نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ادارے کے مستقبل کے پروگراموں پر روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر دعوة اکیڈمی ڈاکٹر سہیل حسن کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ اس پروگرام میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے حضرات نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.