برآمدات میں کمی کے رجحان کے خاتمے کیلئے حکومت ٹیکسٹائل کی برآمدی صنعت کیلئے خصوصی ییکج کا فوری اعلان کرے،پی ٹی ای اے
منگل 27 دسمبر 2016 22:19
(جاری ہے)
پی ٹی ای اے کے چیئرمین اجمل فاروق نے کہا کہ پیداواری لاگت میں اضافے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری مسلسل بحران کا شکار ہے اور ہماری مصنوعات عالمی مارکیٹ میں دیگر ممالک کی نسبت عدم مسابقت کا شکار ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ انہی مسائل کے باعث ٹیکسٹائل کی 30 فیصد سے زائد پیداواری صلاحیت بند پڑی ہے اور عالمی تجارت میں ہمارا شیئر کم ہوتا جا رہا ہے جبکہ اسکے برعکس حریف ممالک بھارت، بنگلہ دیش، چائنہ اور ویتنام کم پیداواری لاگت کے باعث عالمی تجارت میں مسلسل آگے بڑھ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حریف ممالک سے بہتر مسابقت کے حصول اور عالمی تجارت میں آگے بڑھنے کیلئے ضروری ہے کہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے جامع پالیسیاں مرتب کی جائیں۔پی ٹی ای اے نے ٹیکسٹائل برآمدات میں ترقی اور ملک میں معاشی خوشحالی کیلئے وزیراعظم پاکستان کے وعدے کے مطابق خصوصی پیکج کے فوری اعلان کا مطالبہ کیا جس سے ناصرف بند پیداواری یونٹس کی بحالی میں مدد ملے گی بلکہ صنعتی عمل میں تیزی آئے گی اور روزگار کے وسیع مواقع میسر آئینگے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.