زونگ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں جدید سہولیات سے آراستہ کسٹمر سروس سینٹر قائم کر دیا

طلباء و طالبات اور اساتذہ سینٹرسے زونگ کی تمام سروسز سمیت تیز ترین4G سروسز سے استفادہ کر سکتے ہیں

بدھ 28 دسمبر 2016 21:47

زونگ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں جدید سہولیات سے آراستہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان کے نمبر1 ڈیٹا نیٹ ورک زونگ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے باہمی اشتراک سے یونیورسٹی کی حدود میں ایک جدید ترین کسٹمر سروس سنٹر قائم کیا ہے جہاں سے یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ، اساتذہ اور دورہ کرنے والے طلباء و طالبات زونگ کی دیگر تمام سروسز سمیت تیز ترین4G سروسز سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گزشتہ روز اس سنٹر پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں زونگ کی سینئر مینجمنٹ اور یونیورسٹی کے سٹاف ممبرز نے مشترکہ طور پر ربن کاٹ کر سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی زونگ نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے اشتراک سے یونیورسٹی میں جدید ترین 4G ریسرچ لیبارٹری قائم کی تھی جس کا مقصد طلباء و طالبات کو ریسرچ کے شعبے میں سہولیات فراہم کرنا تھا۔

طلباء و طالبات کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کسٹمر سروس سنٹر پر بھی زونگ کی تمام سروسز اور ڈیٹا سلوشنز فراہم کیے گئے ہیں ۔ مزید برآں طلباء و طالبات اس سنٹر پر زونگ کی تیز ترین 4G سروسز کا بھی بغور مشاہدہ کر سکتے ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ زونگ کی4G ریسرچ لیبارٹری کی طرح اس کاوش کو بھی بھر پور پذیرائی ملے گی

متعلقہ عنوان :