او ای سی ڈی معاہدے سے 104ممالک میں معلومات کا خودکار تبادلہ ہوگا ،پاکستان کے اندر اور باہر دونوںاثاثے ظاہر کرنے پر ایمنسٹی کامطالبہ کیا گیا ،5ہزارروپے کا نوٹ بند کرنے کا منصوبہ نہیں ہے ، بزنس مین نہیں چاہتے کہ وہ اثاثے ظاہر کریں اور انکی تحقیقات شروع ہوجائیں ، ایسا قانون نہیں لائیں گے کہ اثاثے ڈکلیئر کرنے والے سے تحقیقات کی جاسکیں
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے محصولات ہارون اختر خان کی نجی ٹی وی سے گفتگو
بدھ 28 دسمبر 2016 23:31
(جاری ہے)
ہارون اختر خان نے کہا کہ ایکسپورٹ ایوارڈ کے دن وزیراعظم سے تاجروں سے ٹیکس ایمنسٹی کامطالبہ کیا ، بیرون ملک سے اثاثے واپس لانے پر انڈونیشیا میں 2سی5فیصد تک ٹیکس وصول کیا جاتا ہے ،ہم بھی انڈونیشیا اور دیگر ملکوں میں بیرونی اثاثوں کی واپسی کی ایمنسٹی کا جائزہ لے رہے ہیں ، اگر آپ کیش واپس ملک لیکر آتے ہیں تو 2سی5فیصد تک ٹیکس لیا جا سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے فیصلوں پر فوری عمل کرتی ہے ، رئیل اسٹیٹ سیکٹر اس کی مثال ہے ، بزنس مین کہتے ہیں کہ ایمنسٹی کے معاملات کو بھارت کی طرح خفیہ رکھا جائے ، کاروباری لوگ نہیں چاہتے کہ وہ اثاثے ظاہر کریں اور ان کے خلاف تحقیقات شروع ہو جائیں ،ہم ایسا قانون نہیںلائیں گے کہ اثاثے ڈکلیئر کرنے والے سے تحقیقات شروع ہوجائیں ۔ معاون خصوصی برائے محصولات نے کہا کہ پاکستان کے اندر اور باہر دونوں اثاثے ظاہر کرنا ایمنسٹی کامطالبہ کیا گیا ، او ای سی ڈی معاہدے سے 104ممالک میں معلومات کا خودکار تبادلہ ہوگا ، رکن ممالک کے کسی بھی شہری کی معلومات ریذیڈنٹ ملک کو چلی جائے گی ، کثیر طرفی خود کار معاہدے کے بعد دوطرفہ باہمی معاہدے اہم نہیںرہیںگے ، ٹیکس کے لئے ڈنڈا لیکر پیچھے بھاگنا نہیں چاہتے کیونکہ اسی وجہ سے لوگ پیسے لیکر گئے ۔انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے پر حوصلہ افزائی ہوگی تاکہ لوگ ٹیکس نیٹ میں رہیں ، ہم چاہتے ہیںکہ پاکستان میں پیسہ آئے ، لوگ ٹیکس دیں اور اثاثے ڈاکیو منٹ کریں ۔ہارون اختر نے کہا کہ پارلیمنٹ نے بے نامی ٹرانزکشن کے خلاف قانون تقریباً منظور کر لیا ہے ، اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ میں بھی بہت ساری تبدیلیاں آئیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 5 ہزار کا نوٹ اور40ہزار کا بانڈ بند کرنے کافی الحال کوئی پلان نہیں ہے خاص طور پر 5ہزار کے نوٹ کی بندش کا تو کوئی بھی پلان نہیں ہے اور40ہزار کے پرائز بانڈ کی بندش پر تجویز ہے لیکن اس وقت اسے بند کرنے کا بھی کوئی پلان نہیں ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل نے غزہ کے گنجان آباد ترین شہر رفح پر بڑے حملے کا آغازکردیا‘19فلسطینی ہلاک
-
گورنر کی حلف برداری اتنی ضروری نہیں کہ اپنا وقت ضائع کرتا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
دو کارساز کمپنیوں نے قیمتوں سے متعلق صورتحال کے برعکس فیصلہ کرلیا
-
پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدے گی لیکن کتنی، ابھی فیصلہ نہیں ہوا‘عظمی بخاری
-
گورنرپنجاب کی تقریب حلف برداری (کل) ہو گی
-
پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کاری
-
چین اور فرانس کے تعلقات کے روشن مستقبل کا آغاز کریں گے اور نئی شراکتیں قائم ہونگی.چینی صدرشی جن پنگ
-
مخصوص نشستوں کا کیس، وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باضابطہ نوٹس جاری
-
بہترین معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں استحکام پیدا ہو رہا ہے، وزیر خزانہ
-
مارچ 2024 میں درآمد کی جانے والی گندم میں سے 13 ملین ٹن گندم فنگس لگنے کی وجہ سے انسانی استعمال کے قابل نہیں .انکوائری کمیٹی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا چوہدری پرویزالٰہی کو ہاؤس اریسٹ کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.