جنوبی ایشیاء میں خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جو خواجہ سرائوں کیلئے ایک مکمل پالیسی بنا رہا ہے جس سے صوبے بھر کے خواجہ سرائوں کے مسائل کا حل ممکن ہو سکے گا
وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات مشتاق احمد غنی کا خواجہ سرائوں سے متعلق کانفرنس سے خطاب
بدھ 28 دسمبر 2016 23:32
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم و اطلاعات مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جو خواجہ سرائوں کے لئے ایک مکمل پالیسی بنا رہا ہے جس سے صوبے بھر کے خواجہ سرائوں کے مسائل کا حل ممکن ہو سکے گا۔وہ منگل کو مقامی ہوٹل میں خواجہ سرائوں سے متعلق ایک کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
مشتاق احمد غنی نے واضح کیا کہ پاکستان کے آئین کے تحت تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں خواجہ سرا بھی ہمارے ملک و معاشرے کا حصہ ہیں اس لئے صوبائی حکومت نہ صرف ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے بلکہ ان کی فلاح و بہبود کیلئے موجودہ حکومت نے 20کروڑ روپے بھی مختص کئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس رقم کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے تاکہ صوبے میں موجود تمام خواجہ سرائوں کے مسائل کا حل یقینی بنایاجاسکے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ صوبے میں موجود خواجہ سرائوں کے اعداد و شمار کی غیر موجودگی میں ان کی فلاح و بہبود کے لئے موثر حکمت عملی نہیں بنائی جاسکتی جس کے لئے ضروری ہے کہ مردم شماری کے ذریعے ان کے اعداد و شمار حاصل کئے جائیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.