جامعات و کالجوں میں نشہ کے مکمل خاتمے کی مہم چلائی جائے گی ‘رضا گیلانی
ہمارا عزم ہے تعلیمی اداروں کو ہر قسم کے نشے سے پاک رکھ کر طالبعلموں کو صحت مند ماحول مہیا کیا جائے
جمعرات 29 دسمبر 2016 14:52
(جاری ہے)
یہ دیکھا گیاہے کہ سگریٹ نوشی دیگر نشوں کی جانب لے جاتی ہے ۔لہٰذا بچوں میں سگریٹ نوشی سمیت تمام نشوں سے نفرت کا احساس اجاگر کیاجائے ۔
دین اسلام نے نشہ کی ممانعت کر کے صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ دی ہے لیکن اس حوالے سے میڈیا ، علمائے کرام اور اساتذہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ نشہ او رکرپشن مہیب سماجی برائیاں ہیں۔اس حوالے سے حکومت پنجاب کی کوشش ہے کہ مثبت اقدامات کے ذریعے اعلی ترین سماجی اقدار کو اجاگر کیا جائے ۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی دنیا کی بہترین قوم ہیں اور ہمارے طالبعلم انتہائی ذہین ہیں جو تعلیم کے ذریعے نئی دنیا تسخیر کر رہے ہیںلیکن المیہ یہ ہے کہ ہمارے بچے بیرون ملک تعلیم حاصل کر کے وہیں بس جاتے ہیںاور اس برین ڈرین سے ہمارا ملک اپنے بہترین انسانی وسائل سے محروم ہو رہاہے ۔انہوں نے بتایا کہ جامعات کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لئے وائس چانسلز کو روڈ میپ دے دیا گیاہے تاکہ ہماری جامعات دنیا کی بہترین درسگاہیں بن سکیں ۔تقریب سے کنسلٹنٹ اینٹی نارکاٹیکس سید ذوالفقار ، ایوان اقبال کے ڈائریکٹر انجم وحید، اینٹی نارکاٹیکس فورس کی نمائندہ فاطمہ بھٹی او ردیگر نے بھی خطاب کیا۔آخر میں صوبائی وزیر نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.