ٹوبہ ٹیک سنگھ :زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی
زہریلی شراب کی وجہ سے متعدد افراد کے گردوں اور جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ، متعدد بینائی سے بھی محروم ہوچکے ہیں
جمعرات 29 دسمبر 2016 16:24
ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 دسمبر2016ء) زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، آج بھی تین افراد جان کی بازی ہار گئے ، مرنے والوں کی تعداد 42 ہو گئی ، ڈی پی او ٹوبہ نے انکشاف کیا ہے کہ ہلاکتیں شراب سے نہیں افٹر شیو لوشن پینے سے ہوئیں ، پانچ ملزم بھی پکڑے گئے۔ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ انکوائری ٹیم کے پہنچنے پر لواحقین پھٹ پڑے۔
زہریلی شراب جس جس نے حلق سے اتاری وہ موت کی وادی میں جا سویا ، باقی بچ جانے والے جان کنی کے عالم میں ہیں ، متاثرہ افراد کے گردوں اور جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے ، اکثر بینائی سے بھی محروم ہو گئے ، مزید ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ، مزید 3 افراد دم توڑ گئے۔ ادھر ڈی پی او ٹوبہ عثمان اکرم گوندل نے پریس کانفرنس کے دوران عجب قصہ سنا دیا ، ان کا کہنا تھا کہ آفٹر شیو لوشن کو شراب بنا کر فروخت کیا گیا ، ہلاکتیں بھی یہی لوشن پینے کی وجہ سے ہوئیں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.