یونان میں مہاجرین کو نقد رقوم اورالیکٹرانک شناختی کارڈز فراہم کردیئے گئے
یونانی سرزمین پر موجود تمام غیر ملکی مہاجرین کو رجسٹر کیا جائے گا جو ممکن ہوسکا کریں گے،،وزیربرائے مہاجرت
جمعرات 29 دسمبر 2016 16:53
(جاری ہے)
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے ہر مہاجر کا قانونی معاملہ جانچا جا سکے گا کہ کسی غیر ملکی تارک وطن کی جانب سے دی گئی سیاسی پناہ کی درخواست کس وقت کس مرحلے میں ہے اور اس پر کتنی کارروائی ہو چکی ہے یا ابھی ہونا باقی ہے۔
موزالاس نے بتایا کہ ایتھنز حکومت کا منصوبہ ہے کہ اگلے برس مارچ تک ہر مہاجر کو چار سو یورو ماہانہ تک کی نقد رقم کی ترسیل کا عمل بھی شروع ہو جائے گا، تاکہ یہ مہاجرین اپنے اخراجات کا بوجھ اٹھا سکیں۔ ہم ان مہاجرین کے معیار زندگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں اور انہیں زیادہ خود انحصاری کی جانب مائل کرنا چاہتے ہیں،یونانی حکومت کے مطابق بلقان کے ملکوں اور یورپی یونین کی رکن ریاستوں کی جانب سے سرحدوں کی بندش کی وجہ سے یونانی سرزمین پر قریب ساٹھ ہزار مہاجرین پھنسے ہوئے ہیں، جن میں زیادہ تعداد شامی باشندوں کی ہے۔یونان میں موجود مہاجرین میں سے زیادہ تر ان 34 کیمپوں میں مقیم ہیں، جو ملک کے مختلف حصوں میں واقع ہیں، جب کہ یہ مہاجر بستیاں یورپی امداد سے چلائی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ کا ادارہ برائے مہاجرین، ریڈ کراس اور متعدد دیگر امدادی ادارے بھی ان مہاجر بستیوں کے لیے وسائل مہیا کر رہے ہیں۔یونانی وزیر برائے مہاجرت نے یہ نہیں بتایا کہ اقتصادی بدحالی کا شکار ملک یونان کس طرح اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہاں موجود مہاجرین کو ہر ماہ باقاعدگی سے مالی امداد فراہم کر سکے گا تاہم یہ بات طے ہے کہ ایتھنز حکومت اس سلسلے میں زیادہ تر یورپی یونین کی جانب سے مہیا کردہ مالی امداد پر ہی انحصار کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
چین، ترکیہ، یو اے ای اورسعودی عرب میں بارشوں نے تباہی مچادی
-
لندن کے میئر کا رکن پارلیمنٹ لی اینڈرسن پر اسلامو فوبیا اور مسلم دشمنی کا الزام
-
دبئی کی شہزادی نے بیٹی کو اپنا نام دے دیا، سوشل میڈیا پر پیدائش کا اعلان
-
سعودی عرب میں طوفانی بارشیں، مسجد کی چھت گر گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.