میلبورن ٹیسٹ میں پاکستا ن کو بدتر ین شکست
آسٹریلیا نے اننگز اور 18 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-0سے اپنے نام کرلی دوسری اننگز میں قومی ٹیم 163 رنز پر ڈھیر ، اظہر علی 43 ، یونس خان 24 ، سرفراز احمد 43 رنز بنا سکے ، سٹارک کی 4 ، لیون کی 3 اور ہیزل ووڈ کی 2 وکٹیں کینگروز نے 624رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی ، سٹیون سمیتھ 165رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، مچل سٹارک کے برق رفتار 84رنز بنائے
جمعہ 30 دسمبر 2016 14:22
(جاری ہے)
دونوں نے ساتویں وکٹ پر 154رنز کی شراکت بھی قائم کری ہے۔ کینگروز کی جانب سے کپتان سٹیون سمیتھ 165رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔قومی ٹیم کو آج کی پہلی کامیابی مچل سٹارک کی وکٹ پر ملی جو برق رفتار 84 رنز سکور کرکے سہیل خان کا تیسرا شکار بنے۔
اس کے بعد آٹھویں وکٹ نیتھن لیون کی یاسر شاہ نے حاصل کی۔ وہ 12 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔نیتھن لیون کے آئوٹ ہوتے ہی کینگروز کپتان نے اپنی اننگز 624رنز 8 وکٹ پر 181رنز کی برتری کے ساتھ ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔گرین شرٹس نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو 3کے سکور پر سمیع اسلم کی وکٹ سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ وہ ایک رن بنا کر جوش ہیزل وڈ کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے ہیں۔بابر اعظم نے بھی تو چل میں آیا پر عمل کرتے ہوئے صرف 3رنز بنائے اور مچل سٹار ک کی گیند پر ایل بی ڈبئیوہو گئے۔ بعد میں تجربہ کار بیٹسمین 24رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور پھر کپتان مصباح الحق بھی بغیر سکور بنائے کیچ دے بیٹھے۔ جس کے بعد اسد شفیق 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔اظہر علی نے 43 سکور بنائے اور جوش ہزیلوڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے جبکہ محمد عامر بھی صرف 11رنز ہی بنا سکے۔سرفراز احمد 46 کے انفرادی سکور پر ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ کر آئوٹ ہوئیاور پھر وہاب ریاض بھی بغیر کوئی سکور بنائے چلتے بنے۔بعد میں یاسر شاہ بھی ہمت ہار گئے اور کوئی سکور نہ بنا سکے۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم آسٹریلیا کی181 رنز کے تعاقب میں صرف 163 سکور بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ آسٹریلوی گیند بازمچل سٹارک نے 4 نیتھن لائن 3،جوش ہزیلوڈ نے 2جبکہ جیکسن برڈ نے ایک کھلاڑی کو آئو ٹ کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.