پاک فوج اور ٹوورازم کارپوریشن کے تعاون سے فیملی گالا کا انعقاد

اتوار 1 جنوری 2017 12:40

پشاور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) ٹوورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا، ضلعی حکومت نوشہرہ اور پاک فوج کے باہمی تعاون سے منعقدہ فیملی فیسٹیول میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور تینوں اداروں کی کاوش کو سراہا۔نوشہرہ کے تاریخی جناح پارک میں منعقدہ فیملی گالا کے دوسرے روزبھی فیمیلز کی کثیر تعداد نے بچوں کے ہمراہ گالا کا رخ کیا اور موقع پر گالا میں لگائے جانے والے جھولوں ، ثقافتی و سیاحتی سٹالزسمیت کھانے پینے کی اشیاء اور ٹورازم انفارمیشن ڈیسک کی جانب عوام نے خوب دلچسپی ظاہر کی۔

خواتین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضلع نوشہرہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فیملی فیسٹیول کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے اس سے قبل عوام سیر وتفریح کیلئے اسلام آباد اور دیگر قریبی شہروں کا رخ کرتے تھے۔

(جاری ہے)

فیملی گالا میں فوڈ فیسٹیول، شاپنگ سٹریٹ اور موسیقی شو بھی منعقد کیا گیا ۔اس دوران فیمیلز کیلئے میوزیکل پروگرام جن میں سٹیج پرفارمنس، فوک میوزیک اور رباب منگے شامل ہیں ۔

موسیقی میں صوبہ کے نامور گلوکار جن میں زرسانگا، زیک آفریدی، بختیار خٹک، مینا گل ، فیاض خیشگی اور دیگر گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا تاہم آج گالا کے آخری روز بھی موسیقی کی محفل سجائی جائے گی ۔ فوڈ فیسٹیول میں مختلف خوراک کے سٹالز سجائے گئے ہیں ۔ گالا میں سجائے گئے ثقافتی سٹالز میں صوبہ کی ثقافت کی رونمائی کیلئے دستکاری اشیاء، چترالی پٹی کی بنی ٹوپی، واسکٹ، سواتی شال، چارسدہ، لیکر آرٹ، پتھروں سے بنی اشیاء، ہینڈی کرافٹ، جیولری سمیت 30کے قریب سٹالز شامل ہیں تاکہ عوام اپنے شہر کے علاوہ دیگر شہروں کی ثقافت سے بھی روشناس ہوسکیں۔

فیمیلز کیساتھ آنے والے بچوں کیلئے کڈز ٹائون بھی بنایا گیا ہے جس میں جھولے ، فیس پینٹنگ، رسہ کشی اور کامیڈی ٹائون ، اونٹ سواری کا انعقاد کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :