راولپنڈی میں گیس کے کم پریشر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جائیں گے
وزیراعظم نے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے ،شہر میں تجاوزات اور ٹریفک کے انتہائی گھمبیر مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے ، تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ، شہر میں پارکنگ پلازے بننے چاہئیں تاکہ ٹریفک کی روانی ہوسکے میئر راولپنڈی میونسپل کارپوریشن سردار محمد نسیم خان کی حلف برداری کے بعد اے پی پی سے گفتگو
اتوار 1 جنوری 2017 12:50
(جاری ہے)
سردار نسیم نے کہاکہ گیس کے کم پریشر کی وجہ بننے والی تمام بوسیدہ گیس پائپ لائنوں کی تبدیلی بھی کرائی جائے گی تاکہ شہر یوں کو گیس کے حوالے سے درپیش مسائل کا خاتمہ کیا جا سکے ۔
ایک اور سوال کے جواب میں نومنتخب میئر نے کہاکہ شہر میں قبرستان کی جگہ کے لیے مزید اراضی خریدی جائے گی تاکہ تدفین کے مسائل کا ازالہ ہو سکے ۔انہوںنے کہاکہ بڑھتی آبادی کے ساتھ شہر کے قبرستانوں میں بھی جگہ کم ہو چکی ہے لہذا اس مسئلے کا حل بھی ضروری ہے ۔سردار نسیم نے کہاکہ شہر میں تجاوزات اور ٹریفک کے انتہائی گھمبیر مسائل ہیں جن کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہے ،تجاوزات خاتمے اور ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں پارکنگ پلازے بننے چاہیں تاکہ ٹریفک کی روانی ہوسکے ۔انہوںنے کہاکہ لوگ ٹریفک جام کی وجہ سے نفسیاتی مریض بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت کسی بھی دوسرے سیاستدان نے کبھی بھی تجاوزات کی حوصلہ افزائی نہیں کی اور آئندہ بھی ہر طرح کے سیاسی دبائو سے آزاد ہو کر تجاوزارت کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میرا دامن صاف ہے اور میں کوشش کروں گا کہ قواعد وضوابط کے مطابق کام کروں ۔انہوںنے کہاکہ اگر نیت ٹھیک ہو تو انسان کو خود نہیں بولنا پڑتا اس کے کام بولتے ہیں۔سردار نسیم نے کہا کہ سو فیصد جمہوریت پر یقین کی وجہ سے ہی دور آمریت میں تشدد اور جیلیں برداشت کیں لیکن ذہن کے کسی گوشے میں جمہوریت یا پارٹی سے فرار کا تصور بھی نہیں تھا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں راولپنڈی کے پہلے بلامقابلہ میئر کے الیکشن میں سرخرو ہوا ہوں تو دوسری طرف 28 سال تک پارٹی کا سیکرٹری جنرل اور 6 سال سے صدر ہوں یہ بھی ایک ریکارڈ ہے جس کی پنجاب میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ سردار محمد نسیم خان نے کہا کہ بحیثیت میئرراولپنڈی کو عظیم پراجیکٹس کے ذریعے مثالی شہر بنانے کے اقدامات کروں گا۔سردار نسیم نے کہاکہ میں اپنے حلقہ انتخاب کے لوگوں سے مسلسل رابطے میں رہا ہوں البتہ عوام کی بعض اوقات توقعات بہت زیادہ ہوتی ہیں جن کو پورا کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔ سردار نسیم نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان کو خراج تحسین پیش کیا اورکہاکہ ان کے دامن پر کرپشن کا کوئی دھبہ نہیں ہے ،ہمیں فخر ہے کہ وزیر داخلہ کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013 ء کے الیکشن میں دو قومی اور 3 صوبائی نشستیں ہم ہار چکے تھے اس کے باوجود 2015 ء کے بلدیاتی انتخابات میں 46 میں سے 40 یونین کونسلوں کی نشستیں مسلم لیگ ن نے جیتی ہیں اور خصوصی نشستوں کے الیکشن میں 17 کی 17 نشستوں پر مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کی یہ بھی پنجاب بھر کا ریکارڈ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نومنتخب میئر نے کہا کہ محمد حنیف عباسی‘ حاجی پرویز راجہ اشفاق سرور‘ شکیل اعوان‘ ملک ابرار‘ نجمہ حمید‘ طاہرہ اورنگزیب‘ مریم اورنگزیب‘ ڈاکٹر جمال ناصر‘ راجہ حنیف‘ ضیائاللہ شاہ‘ ملک غلام رضا‘ فاروق خٹک‘ ملک افتخار‘ راحت قدوسی‘ تحسین فواد‘ زیب النساء اعوان اور لبنی ریحان ایم پی اے نے ہر موقع پر ان کی مدد کی۔ ایک سوال کے جواب میں میئر میونسپل کارپوریشن سردار نسیم نے کہا کہ ڈپٹی میئر چوہدری طارق محمود کے ساتھ ان کے ورکنگ ریلیشن بہت اچھے رہیں گے کیونکہ وہ پہلے بھیڈپٹی میئر رہ چکے ہیں اور انہیں پنڈی کے باسیوں کے مسائل سے کماحقہ آگاہی ہے ۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.