’’تھپڑ‘‘ سکینڈل، ویمن ٹیم کے کوچ باسط علی کو بچانے کی کوششیں تیز ہو گئیں
اتوار 1 جنوری 2017 17:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) ’’تھپڑ‘‘ اسکینڈل میں باسط علی کو بچانے کی کوششیں تیز ہو گئیں، بورڈ میں ان کے ایک ’’چاہنے والے‘‘ معاملے پرمٹی ڈالنے کیلیے کوشاں ہیں، جونیئر چیف سلیکٹر اور ویمن ٹیم کوچ کے استعفے کا ڈرامہ بھی ختم ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں میڈیا میں تنقید کرنے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی نے سابق فرسٹ کلاس بیٹسمین محمود حامد کو تھپڑ جڑ دیا تھا، ابتدا میں بورڈ نے ایکشن لینے کا اعلان کیا، مگر اب باسط علی کو سپورٹ کرنے والے ایک اعلیٰ عہدیدار انھیں بچانے کیلیے سامنے آگئے ہیں۔
اس حوالے سے گذشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں چیئرمین پی سی بی شہریارخان نے کہا کہ گورننگ بورڈ نے مجھے اس معاملے میں فیصلے کا اختیار دیا ہے، میں نے باسط اور محمود سے الگ الگ بات کی اور دونوں جانب کی کہانی سنی ہے ، دونوں ہی جھگڑے پر ’مٹی‘ ڈال چکے،اگرچہ میرے پاس فیصلے کا اختیار ہے لیکن میں پہلے لاہور میں دیگر بورڈ ممبران سے بات کرنا چاہتا ہوں اس کے بعد ہی کوئی فیصلہ کروں گا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.