پنجاب گروتھ سٹرٹیجی 2018ء کے تحت نوجوانوں کو مختلف شعبوں میں مرحلہ وار فنی تربیت کی فراہمی جا ری ہے ‘ چوہدری شیر علی خان
پیر 2 جنوری 2017 16:41
(جاری ہے)
رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم مہوش سلطانہ ،مقامی منتخب نمائندوں، چیف انسپکٹر آف مائنزمحمد صدیق چوہدری، ڈائریکٹر مائنزلیبر ویلفیئر ریاض احمد چوہدری ، ڈائریکٹر مائننگ ڈویلپمنٹ سیل محمد دلشاد بلوچ کے علاوہ تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں او ران کے والدین نے تقریب میں شرکت کی۔
چوہدری شیر علی خان نے کہاکہ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیںتاہم رسمی تعلیم سے محروم رہ جانے والے نوجوانوں کے لئے فنی تعلیم بہترین نعم البدل ہے۔انہوںنے کہاکہ حکومت پنجاب معدنیات و کان کنی کے شعبہ میں جدید ریسرچ ، ٹریننگ ، مارکیٹنگ اور ریفارمز کے ذریعے اس شعبے کو غیر ملکی سرمایہ کارو ںکے لئے دلچسپی کا باعث بنا رہی ہے کیونکہ پنجاب معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔وزیراعلی محمد شہبازشریف کے ویژن کے تحت معدنی وسائل کو صنعتی و معاشی ترقی کا ایک اہم جزو بنانے کے لئے اس شعبے میں اصلاحاتی روڈ میپ پر عمل کرتے ہوئے کان کنی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو فر وغ دیا جا ر ہا ہے۔چوہدری شیر علی خان نے بتایا کہ فنی تربیت حاصل کرنے والے 144 نوجوانوں کو ٹریننگ مائنز ،پنجاب سکول آف مائنز کٹاس کے علاوہ مائنز ریسکیو سیفیٹی سٹیشن منارہ ضلع چکوال میں مائنز الیکٹریشن ، انڈر گرائونڈ مائننگ ، مائنز مشینری آپریٹر ، ہیلتھ اینڈ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم او رجیو گرافک انفارمیشن سسٹم سمیت آٹھ مختلف شعبوں میں ٹریننگ فراہم کی گئی ۔چوہدری شیر علی خان نے کہاکہ مائننگ کے شعبہ میں جدید فنی تربیت سے نہ صرف معدنی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ اس شعبہ میں کام کرنیو الے مائنز ورکرز کی صحت او رحفاظت بھی یقینی ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اہم اجلاس
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس،نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر، نوٹس جاری
-
جسٹس شوکت عزیزصدیقی کی برطرفی ریٹائرمنٹ میں تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
-
سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے اب ہمیں چین سے دو قدم آگے چلنا ہو گا ، احسن اقبال
-
بیرونی خلا میں ہتھیارو ں کی تنصیب روکنے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں، منیراکرم
-
سعودی کمپنیوں نے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا ہے، سعودی وفد دورے کی پیشرفت سے ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر حکام کو آگاہ کرے گا ، وزیراعظم کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اووربلنگ، بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائو ن تیز کرنے کا حکم
-
سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت: الیکشن کی گہما گہمی عروج پر، مودی نے اپنا ووٹ ڈالا
-
ہم نے 76 سال جھوٹ بولا اور سچ کو چھپایا، لوگوں کو سچ پتا چلنا چاہیے، جسٹس اطہر من اللہ
-
گندم کی خریداری نہ کرنے پر پنجاب کے مختلف شہروں میں کسانوں کا احتجاج جاری ،بھوک ہڑتال کیمپ قائم
-
وزیر داخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈائون تیز کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.