فوڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں گزشتہ ماہ سیل ہونے والے پروڈکش یونٹس، بیکریوں کی اپیلوں کی سماعت
سویڈش ڈیریز ، گورمے فوڈز اور پریمئیر انڈسٹریزکو,5 5 لاکھ ،سلمان سویٹس کو50 ہزار،بہتری کی مہلت ہائی کلاس فوڈز، الفضل ملک، حافظ بیکری کو 20، پھجا سر ی پائے کو 25 ہزار جرمانہ، ایڈمز ملک اور ڈوسے فوڈز کو دوبارہ پیشی کا حکم مدت مہلت میں تمام قوانین کی پاسداری کرنے پر ہی دوبارہ پروڈکشن کی اجازت دی جائے گی‘ ڈی جی فوڈ اتھار ٹی نو رالامین مینگل
منگل 3 جنوری 2017 23:28
(جاری ہے)
شیخوپورہ میں واقع پریمئیر انڈسٹریز(جہاں دودھ کی تیاری کے لیے دودھ کی صورت میں خام مال موجود ہی نہیں تھا اور دودھ کی تیار ی میں نباتاتی تیل کا استعمال کیا جا رہا تھا) کو ذاتی سماعت کے موقع پر 5 لاکھ روپے جرمانہ ، ڈی سیل اورمعیار کوقوانین کے مطابق بنانے کے لیے دو ماہ وقت دیا جس کے بعد معائنے کر کے پروڈکشن کی اجازت دی جائے گی ۔
گوجرانوالہ میں سلمان سویٹس گوجرانوالہ کو50ہزار روپے جرمانہ اور 7 دن کی مہلت، واقع ہائی کلاس فوڈز(پراڈکشن یونٹ ) کو 200,000 روپے جرمانہ عائد کیااور 7 دن کی مہلت، لاہور میںداتا گنج بخش ٹائون میں واقع الفضل ملک کو 20,000 روپے جرمانہ عائد کیا اور 3 دن ،فیصل آباد میں حافظ بیکری کو20,000 روپے جرمانہ اور 3 دن، راوی ٹائون میں پھجا سر ی پائے کو 25,000 روپے جرمانہ اور 3 دن، راولپنڈی میں اسامہ چائے کوایک ہفتے میں حالات بہتر کر کے دوبارہ حاضر ہونے کا حکم دیتے ہوئے ڈی سیل کر دیا گیا تا ہم فالتو اور مضر صحت سامان کو ضائع کرنے اور اگلی پیشی تک حالات ٹھیک نا کرنے پر دوبارہ سیل کرنے کی وارننگ دی ۔ ساہیوال میں واقع ایڈمز ملک اور لاہور علامہ اقبال ٹائون میں واقع ڈوسے فوڈز کو ایک ہفتے کے اندر حالات مزید ٹھیک کر کے دوبارہ پیش ہونے کا حکم جاری کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.