دبئی میں مشرق وسطی کی سب سے بڑی لنگر گاہ ’’دبئی ہاربر’’ تعمیر کرنے کے منصوبے کی تفصیلات سامنے آگئیں

muhammad ali محمد علی بدھ 4 جنوری 2017 20:36

دبئی میں مشرق وسطی کی سب سے بڑی لنگر گاہ ’’دبئی ہاربر’’ تعمیر کرنے ..

دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔04جنوری2017ء) دبئی میں مشرق وسطی کی سب سے بڑی لنگر گاہ تعمیر کرنے کے منصوبے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک اور عظیم و الشان منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ منصوبہ دبئی مرینا کے نام سے منظور کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مشرق وسطی کی سب سے بڑی لنگر گاہ ہو گی جہاں ایک وقت میں 1400 کشتیاں لنگر انداز ہو سکیں گی۔ یہ لنگر گاہ جمیرہ بیچ اور پالم جمیرہ کے درمیانی علاقے میں تعمیر کی جائے گی۔ اس لنگر گاہ میں ایک کروز شپ ٹرمینل، ایک شاپنگ مال، ایونٹ ارینا، رہائشی عمارتیں، ہوٹلز، دفاتر، دبئی لائٹ ہاوس اور دیگر کئی عمارتیں تعمیر کیا جائیں گی۔ دبئی ہاربر کا منصوبہ 4 مختلف فیزس میں 4 سال کے عرصے میں مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :