اڑھائی کروڑ کی پالتو بلی ہلاکت کیس ، درخواست گزار کی بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی استدعا
عدالت کا فریق کو جواب جمع کرانے کا حکم،سماعت بارہ جنوری تک ملتوی
پیر 9 جنوری 2017 20:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جنوری2017ء) اڑھائی کروڑ روپے مالیت کی پالتو بلی ہلاکت کیس میں درخواست گزار نے بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔ عدالت نے فریق کو جواب جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کردی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیٹس اینڈ ویٹس کلینک کے ویٹرنری ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے اڑھائی کروڑ مالیت کی پالتو بلی کی ہلاکت کے معاملے عدالت نے فریق پارٹی کو مذکورہ درخواست پر دلائل دینے کا حکم دے دیا۔
کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کی۔ مدعیہ سندس حورین نے عدالت میں موقف اپناتے ہوئے کہا کہ بلی کی قبر کشائی اور میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے ، جس پر فاضل جج نے دوسرے فریق کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12جنوری تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ مدعیہ سندس حورین جو خود قانون دان ہیں نے ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے اپنی پالتو بلی کی ہلاکت اور ذہنی تنائو کا شکار ہونے کی مد میں اڑھائی کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی کر رکھا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.