دبئی: متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سکیورٹی چیک کی مہم کا آغاز بہت جلد ہو جائے گا: وزارتِ ہیومین ریسورس
بدھ 11 جنوری 2017 09:11
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،11جنوری 2017): فیڈرل نیشنل کونسل کے ترجمان کا کہناہے کہ حکومت بہت جلد متحدہ عرب امارات میں رہنے والے 4.5ملین غیر ملکیوں کی سکیورٹی چیک کا سلسلہ شروع کردے گی ۔ متحدہ عرب امارات کی ہیومین ریسورس اینڈ ایمرٹائزیشن کے وزیر سقر گھباش کا کہناہے کہ پچھلے سال کابینہ نے ملازمین کی سکیورٹی چیک اور ان کے سابقہ ریکارڈ جاننے کے لیے قانون سازی کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے اردنی شہری کی جانب سے ایک بچے کے اغواہ اورزیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کے بعد سکیورٹی چیک کی اہمیت کو اور بھی زیادہ کر دیاہے ۔ اس وقت 4.5ملین غیر ملکی شہری موجود ہیں ۔ تاہم آج تک کسی بھی غیر ملکی شہری کے بارے میں سابقہ ریکارڈ جس میں خاص طور پر کریمنل ریکارڈ جاننے کی کوشش نہیں کی گئی ۔(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم امارات میں صرف ان افراد کو آنے کی اجازت دیں جو کسی بھی طرح کا کریمنل ریکارڈ نہیں رکھتے ہوں ۔
غیر ملکیوں کی سکیورٹی چیکنگ کا طریقہ کار تہہ ہو چکا ہے ۔ قانون کے باقاعدہ لاگو ہونے کے بعد اس کے بارے میں بتایا جائے گا۔ لیکن یہ بات تہہ ہے کہ اماراتی شہریوں کے گھروں کی گاڑیاں چلانے والوں کے بارے میں معلومات حاصل ہونے کے اور سکیورٹی چیک کلئیر ہونے کے بعد ان ڈرائیوروں کے ساتھ بیٹھنے والوں کو کسی بھی قسم کا کوئی خوف نہیں ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
پی آئی اے کی نجکاری میں 15 دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے،عبدالعلیم خان
-
حکومت نے آئی ایم ایف کی بجلی گیس مہنگی اور پنشنرز پر ٹیکس لگانے کی تجویزپر غور شروع کر دیا
-
آڈیو لیکس کیس، آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج
-
صحافت کو درپیش خطرات سے مشترکہ طور پر نمٹنے کی ضرورت، گوتیرش
-
حکومت آئی ایم ایف پیکیج پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، راجہ پرویز اشرف
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.