سشما سوراج کی دھمکی ،ایمازون نے بھارتی پرچم کے ڈرومیٹس والا اشتہارہٹادیاگیا
بھارتی وزیرخارجہ نے اشتہارنہ ہٹانے پر ایمازون حکام کو ویزے جاری نہ کرنے کا حکم دیاتھا
جمعرات 12 جنوری 2017 18:32
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) امریکی آن لائن شاپنگ ویب سائٹ ایمازون کینیڈانے بھارتی وزیرخارجہ کی جانب سے دی گئی دھمکی کے بعد بھارتی پرچم کے انداز میں بنے ہوئے ڈور میٹس کے اشتہار کو ویب سائٹ سے ہٹادیا،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے آن لائن خرید و فروخت کی مشہور ویب سائٹ پر موجود 'طویل مدت کیلئے قابل استعمال، مشین سے دھوئے جانے جبکہ گھر اور باہر استعمال کے لیے موجود ڈور میٹس' پر بنے جھنڈوں کی نشاندہی کی، جس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج غصے میں آگئیں۔
سشما سوراج نے غصے کا اظہار سوشل میڈیا پر بھی کیا۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے سشما سوراج نے آن لائن خرید و فروخت کے ویب سائٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ایمازون اس اشتہار پر فی الفور غیر مشروط معافی مانگے۔(جاری ہے)
بھارتی وزیر خارجہ نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ اس 'توہین آمیز' پراڈکٹ کا اشتہار ویب سائٹ سے ہٹایا جائے۔ساتھ ہی انہوں نے کینیڈا میں تعینات بھارتی سفیر کو مخاطب کرکے یہ بھی لکھا کہ یہ پراڈکٹ 'ناقابل برداشت' ہے معاملے پر ایمازون کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا جائے۔
ان ٹوئیٹس کے بعد بھی سشما سووراج کا غصہ کم نہ ہوا اور انہوں نے ایمازون کو دو ٹوک انداز میں واضح کردیا کہ اگر ڈور میٹس کے یہ اشتہارات نہ ہٹائے گئے تو آئندہ ایمازون کے حکام کو مزید ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے اور جاری شدہ ویزوں کو بھی معطل کردیا جائے گا۔جس کے بعد یہ ڈور میٹ کا اشتہار ویب سائٹ سے غائب ہوگیا۔ایمازون کے ترجمان نے ایک ای میل میں وضاحت کی کہ مذکورہ پراڈکٹ کے اشتہار کو ویب سائٹ سے ہٹالیا گیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.