ہربل ادویہ سا زی کو مغربی ادویہ سا زی کے طریقہ کا ر کے مطابق ڈھالنا قوانین کو ہربل ادویہ پر لاگو کرنا ظلم کے مترادف ہے ‘حکماء

ہربل یونانی اور ویدک ادویہ سازی کے طریقہ کار میں جڑی بوٹیوں سے تیار شدہ نسخہ جات آج تک نہ رد کئے گئے اور نہ ہی بند کئے گئے ‘حکیم انقلاب طبی کونسل

جمعرات 12 جنوری 2017 21:05

ہربل ادویہ سا زی کو مغربی ادویہ سا زی کے طریقہ کا ر کے مطابق ڈھالنا قوانین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء) ہربل ادویہ سا زی کو مغربی ادویہ سا زی کے طریقہ کا ر کے مطابق ڈھالنا اور ان کے قوانین کو ہربل ادویہ پر لاگو کرنا ظلم کے مترادف ہے ،ہزاروں سال سے رائج ہربل یونانی اور ویدک سسٹم آف میڈیسن کے طریقہ کار کو بدلنا اطبا ء برادری کو ختم کرنے کا منصوبہ لگتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم محمد شفیع طالب قادری ،حکیم غلام فرید میر ،حکیم محمد افضل میو ،حکیم محمد ریاض الدین صدیقی ، حکیم محمد انور انجم ، حکیم محمد یونس شہزاد ،حکیم محمد لطیف ،حکیم محمد عابد شفیع اور حکیم فیصل طاہر صدیقی نے حکیم انقلاب طبی کونسل کے ماہانہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ آج تک کسی طبیب کی تجویز کردہ ہربل میڈیسن کے استعمال سے کوئی نقصانات کا ثبوت نہیں ملا اس کا مطلب یہ ہے کہ رائج طریقہ کار معیاری ہے آج مغربی ادویہ سازی کو معیاری کہا جاتا ہے جس کا معیار یہ ہے کہ ہر 4یا 6سال کے بعد کئی ادویہ کو بند کر دیا گیا کیونکہ ان کے مضر اثرات سامنے آئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ہربل یونانی اور ویدک ادویہ سازی کے طریقہ کار میں جڑی بوٹیوں سے تیار شدہ نسخہ جات آج تک نہ رد کیئے گئے اور نہ ہی بند کیئے گئے ۔

بلکہ صدیوں سے مسلسل چلے آ رہے ہیں ۔کیونکہ ان کے مضر اثرات نہیں ہوتے البتہ اگر کوئی آدمی یا شخص اپنی مرضی سے کوئی غیر ضروری جڑی بوٹی یا ویدک سسٹم کی دوائیوں میں سے کوئی دوا استعمال کر کے نقصان اُٹھا تا ہے تو اس میں یونانی اور ویدک طریقہ علاج کے معا لجین کو کوئی قصور نہیں ہے ۔ یونانی اور ویدک ادویہ کے مضر اثرات سامنے نہ آنے کی وجہ سے مسلسل نسخہ جات چلے آ رہے ہیں جو چیز مسلسل ہزاروں سال سے اپنے اسی طریقہ کار کے مطابق صحیح ثابت ہو رہی ہے تو اس کا غیر معیاری اور جعلی ہونا کیسے ثابت ہوتا ہے ۔

برائے مہر بانی ظلم کر کے طبا ء برادری کے خاندانوں کو بھوکا مرنے سے بچایا جائے ۔ اس سے غربت کی لائن سے نیچے اپنی زندگی گزارنے والے پاکستانی عوام بھی اپنا علاج کروا سکیں گے ۔اُنہوں نے اپیل کی کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ادویات فروخت کرنے کی مد میں ہربل یونانی اور ویدک طریقہ علاج کو تباہ نہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :