پہلاون ڈے ، آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے269 رنز کاہدف دیدیا
جمعہ 13 جنوری 2017 12:09
برسبین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جنوری۔2016ء ) آسٹریلیا نے پاکستان کو 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جیت کے لیے 269رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔برسبین کے وولن گاباسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے اننگز کا آغاز کیا ،5ویں اوور میں محمد عامر نے وارنر کو 7 رنز پر بہترین گیند پر کلین بولڈ کر دیا اور اگلی ہی گیند پر سٹیو سمتھ کو بھی وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرادیا۔
52 کے مجموعی سکور پر حسن علی نے سلو ڈلیوری پر جارج مزاج کرس لین کو آؤٹ کیا ، ٹریوس ہیڈ 39 کے انفرادی سکور پر عماد وسیم کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے ،مچل مارش بھی 4رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں جکڑے گئے ،میکسویل اور ویڈ نے چھٹی وکٹ کے لیے 82رنز کا اضافہ کیا جس کے بعد میکسویل 60رنز بنا کر حسن علی کا شکار بنے،جیمز فالکنر محض 7رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،ویڈ اور کمنز نے 8ویں وکٹ کیلئے 42رنز جوڑے جس کے بعد کمنز 15رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے،مچل سٹارک کو 10رنز پر حسن علی نے کلین بولڈ کیا ۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.