مہمند ایجنسی کے 79 ہزار طلباء و طالبات کو درسی کتب کی عدم فراہمی پر فاٹا سیکرٹریٹ اور محکمہ تعلیم کیخلاف کارروائی کی جائے،نثار مہمند
جمعہ 13 جنوری 2017 22:03
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت نے فاٹا میں تعلیمی ایمرجنسی کے نام پر پورے فاٹا میں 2016کوتعلیمی سال کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔
اور ہر بچہ سکول میں اور مفت کتب و یونیفارم فراہمی کے وعدے کئے تھے۔ مگر فاٹا سیکرٹریٹ اور محکمہ تعلیم نے غیر ذمہ داری اور غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے سے داخل 79ہزار زیر تعلیم بچوں اوربچیوں کو سال ختم ہونے کے بعد درسی کتابیں فراہم نہیں کی ہے۔ اور طلبہ کا پورا سال سکول میں پڑھائی کئے بغیر ضائع ہوگیا۔ اب سالانہ امتحان میں ایک مہینہ رہ گیا ہے اور جو ابتر امتحانی نتائج کا سبب بنے گا۔ اگر 2016 تعلیم ایمرجنسی کا سال تھا تو باقی کا اندازہ خوب لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں کہامہمند ایجنسی کے ساتھ جان بوجھ کر تعلیم میں پیچھے کرنے کا سلسلہ ختم کرکے تباہ شدہ سکول دوبارہ تعمیر کرکے تمام تعلیمی اداروں کو بحال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم مہمند ایجنسی اور فاٹا سیکرٹریٹ نے مجرمانہ غفلت کی انتہا کردی ہے اور مہمند ایجنسی کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کا قیمتی تعلیمی سال ضائع کردیا ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت، گورنر خیبر پختونخواہ اور نیب سے انکوائری مقرر کرنے کا اور غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیاہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.