جام پور، حلقہ این اے 174میں تعمیروترقی کے نئے دور کا آغاز کردیا ہے ، رہنما مسلم لیگ ن
ہفتہ 14 جنوری 2017 16:08
(جاری ہے)
حلقہ این اے 174کے بڑے شہر جام پور ، فاضل پور ، محمد پور دیوان، داجل ، کوٹلہ مغلان ، کوٹ طاہر اور بخارہ میں بھی نئے فیڈز کے قیام 50سے زائد اوورلوڈ ٹرانسفارمرز اور 500نئے مفت بجلی میٹرز کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی کام تیزی سے جاری ہے۔
ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما سابق ایم این اے ڈاکٹر مینا احسان لغاری نے گذشتہ شب لغاری ہائوس جام پور میں عمائدین علاقہ سے گفتگو کے دوران کیا۔ سابق ایم این اے ڈاکٹر مینا جعفر لغاری نے کہا کہ جام پور شہر میں دس واٹر فلٹریشن پلانٹ جبکہ علاقہ پچادھ جہاں پینے کا پانی کڑوا ہے وہاں 500سے زائد ہینڈز پمپس کی بھی منظوری مل چکی ہے۔ اور ان میں سے 205ہیڈ پمپس مختلف علاقوں سے نصب بھی ہوچکے ہیں۔ دریں اثناء ایم این اے سردار محمد جعفر لغاری نے بتایا کہ نواں شہر واٹر سپلائی سکیم جام پور ، کوٹلہ مغلان، محمد پور روڈز پہلے ہی مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوٹلہ مغلان ، محمد پور دیوان، فاضلپور اور جام پور میں بھی ایک ایک مزید نئے بجلی فیڈر کیلئے چیف ایگزیکٹو میپکو نے تاریخی منصوبہ کی منظوری دے دی ہے۔ اور 500ناقص میٹروں کی جگہ مفت نئے میٹرز کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔ نیز جام پور میں ریونیو آفس میپکو اور داجل سب ڈویژن میپکو کے قیام کو بھی جلد یقینی بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.