کلائمیٹ سمارٹ ٹیکنالوجی پیکیج پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی تشکیل

ہفتہ 14 جنوری 2017 16:48

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) محکمہ زراعت پنجاب ٰ معیار ی زرعی پیداوار کے حصول کے لئے کلائمیٹ سمارٹ ٹیکنالوجی پیکیج پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ۔ منصوبے کے تحت شمسی توانائی اور ٹنل ٹیکنالوجی کی مدد سے مطلوبہ مدت میں پیداواری اہداف حاصل کئے جاسکیں گے۔منصوبے پر 12کروڑ 77لاکھ 50ہزار روپے لاگت آئے گی اور یہ تین سال میں مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے میں سولر پینل سے کاشتکاری کی جائے گی اور یہ منصوبہ حکومت کی زرعی پالیسی کے مطابق اور پنجاب گروتھ سٹریٹیجی 2018اور ایگری کلچر پلان 2015کے مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔ منصوبے پر عمل درآمد کے لیے پراجیکٹ امپلی منٹیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے کنویئر سیکرٹری زراعت پنجاب ہوں گے۔ارکان میں ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر (فیلڈ)، ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر (واٹر مینجمنٹ)،ڈائریکٹر جنرل ایگری کلچر(ایکسٹیشن) شامل ہیں جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹر سیکرٹری کمیٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :