ویلنگٹن ٹیسٹ ،نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دیکر120سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا
بنگال ٹائیگرز دوسری اننگز میں 160رنز پر ڈھیر، کیویز کو جیت کیلئی40اوورز میں217رنز کا ہدف دیا ْ نیوزی لینڈ ٹیسٹ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف 39.4اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ْ کین ولیمسن 104،روس ٹیلر60 رنز بنا کر نمایاں بلے باز ، ٹائم لیتھم کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20جنوری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا
پیر 16 جنوری 2017 15:57
(جاری ہے)
ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش نے میچ کے آخری دن نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لئے چالیس اوورز میں 270 رنز کا ہدف دیا جو اس نی39.4 اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک سو بیس سالہ پرانے ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
سابقہ ریکارڈ کے مطابق اٹھارہ سوچورانوے کے سڈنی ٹیسٹ میں آسٹریلیاپانچ سوچھیاسی رنزبناکربھی انگلینڈ سے ہارا تھا اسی طرح کچھ نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کے خلاف کیا ویلنگٹن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بنگلپ دیش کو کھیلنے کی دعوت دی بنگال ٹائیگرز نے شکیب الحسن کے 217 اور مشفیق الرحیم کے 159 رنز آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 598 رنز بناکر ڈیکلئیر کردی۔جواب میں نیوزی لینڈ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگ میں پانچ سوانتالیس رنزاسکورکئیاور بنگلہ دیش کو 59 رنز کی برتری حاصل ہوگئی بنگلہ دیش نے وینلنگٹن میں اپنی دوسری اننگز میں ناقص کھیل پیش کیا اور ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناسکی ، کپتان مشفیق الرحیم سر پر گیند لگنے کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور اسپتال پہنچ گئے جہاں ڈاکٹر نے انہیں کلئیر قرار دے دیا۔نیوزی لینڈ کو میچ کے آخری روز جیتنے کے لئے چالیس اوورز میں دوسوسترہ رنز کا ہدف ملا جو اس نے انتالیس اعشاریہ چار اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور اس کے ساتھ ہی کیویز نے پانچ سو رنز بنانے والی ٹیم کو میچ کے آخری روز شکست دیے کر ایک سو بیس سالہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔کیویز کی جانب سے دوسری اننگز میں ولیمسن نے برق رفتاری کے ساتھ 104 رنز جبکہ راس ٹیلر نے 60 رنز بنائے اسی فتح کے ساتھ کیویز کو دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.