بھارت کی این ایس جی میں شمولیت الوداعی تحفہ نہیں ہوسکتا، چین کا امریکا کو پیغام
این ایس جی میں شمولیت اورعدم ایٹمی پھیلاؤ معاہدے پر دستخط سے متعلق اپنا موقف پہلے ہی واضح کرچکے،چینی وزارت خارجہ
پیر 16 جنوری 2017 21:46
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء) چین نے بھارت کی نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے حوالیسے امریکا کو پیغام دیا ہے کہ کہ این ایس جی کی ممبرشپ کوئی الوداعی تحفہ نہیں جو ممالک ایک دوسرے کو دیتے رہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کی ممبرشپ میں چین کی جانب سے مخالفت کرنے پر چین کو الگ تھلک ملک قرار دیا تھا جس پر چین نے رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے امریکا کو پیغام دیا کہ نیوکلیئر سپلائر گروپ کی ممبرشپ کوئی الوداعی تحفہ نہیں جو ممالک ایک دوسرے کو دیتے رہیں۔
چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیو کلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت اور عدم ایٹمی پھیلاؤ ( این پی ٹی) معاہدے پر دستخط کے حوالے سے ہم اپنا موقف پہلے ہی واضح کرچکے ہیں لہذا اب اسے دوبارہ نہیں دہرائیں گے جب کہ گروپ میں شمولیت کوئی الوداعی تحفہ نہیں جو امریکا بھارت کو دے۔(جاری ہے)
اس سے قبل بھارت کی نیوکلیئرسپلائر گروپ میں شمولیت پر امریکا کے نائب وزیرخارجہ نے گزشتہ روز ایک بیان میں چین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ اس معاملے میں صرف ایک ملک انوکھا ہے جس پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے نیوکلیئرسپلائر گروپ میں بیشتر ممالک بھارت کی گروپ میں شمولیت کے حامی ہیں جب کہ چین نے پاکستان کی وجہ سے بھارت کی گروپ میں شمولیت کی مخالفت کرتے ہوئے یہ موقف اپنایا ہے کہ اگر پاکستان ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے پر دستخط نہ کرنے کی وجہ سے اس گروپ کا ممبر نہیں بن سکتا تو بھارت نے بھی این پی ٹی پر دستخط نہیں کیے لہذا وہ بھی گروپ کا رکن بننے کا اہل نہیں۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.