کل تمام اراکین اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعظم استثنی نہیں لے رہے ، اراکین پارلیمنٹ صبح سے رات 10 بجے تک جھوٹ بولتے رہے ۔ فواد چوہدری
سمیرا فقیرحسین منگل 17 جنوری 2017 11:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17 جنوری 2017ء) : سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ مخدوم علی خان نے وزیراعظم کےاستثنیٰ پردنیا بھر کے قوانین پیش کیے۔ عدالت نےکہا کہ وزیراعظم نے اسمبلی میں جوتقریرکی اسکی تفصیلات بتائیں، استثنیٰ اس وقت مانگا جاتا ہے جب جھوٹ بولتےہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کو ٹرسٹی کیوں ظاہر کیا گیا؟ پہلاسوال یہ ہے کہ 1993میں فلیٹ خریدےگئے تو پیسے کہاں سے آئے؟ انہوں نے کہا کہ ان سوالوں پر ایک لفظ بھی نہیں کہا جارہا جبکہ سارا زوراس پردیا جارہاہے کہ وزیراعظم کو استثنیٰ حاصل ہے۔(جاری ہے)
فواد چوہدری نے بتایا کہ سپریمکورٹ میں آج وزیراعظم کےوکیل مخدوم علی خان کےتمام دلائل پارلیمنٹ کےاستحقاق پر تھے۔
کل رات تک تمام لوگ کہہ رہے تھے کہ وزیراعظم استثنیٰ نہیں لے رہے۔ تمام پارلیمنٹیرین کو اس بات کا نوٹس لینا چاہئیے کہ وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کےوکیل نے تمام دلائل آرٹیکل 66 پر دیے۔وزیر اعظم کے وکیل کہتے ہیں کہ تقریر میں سے ثبوتوں اور اثاثوں کی بات نکال دیں۔ عدالت نے کہا کہ وزیر اعظم کی تقریر کو بطور ثبوت پیش کیا جا رہا ہے۔استثنیٰ مانگا ہی اس وقت جاتا ہے جب آپ جھوٹ بولیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 3 دن سےوزیراعظم کےوکیل پارلیمنٹ کاسہارا لےرہے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کی پریس ریلیزکہہ رہی ہےکہ وہ استثنیٰ نہیں لےرہے۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم علی عدالت میں پارلیمانی استثنیٰ کی بات کررہے ہیں۔ استحقاق بزنس پر تو ہو سکتی ہے ، کرپشن پر نہیں۔ حکومتی وکیل کہناچاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں غلط بیانی چلتی ہے۔ وزیراعظم کے وکیل نے 2 کیسز کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس کچھ نہیں حکومت جس پردے کے پیچھےچھپناچاہتی ہےوہ چاک ہوچکاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم محمد بن سلمان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں
-
بیرون ممالک سے کیڑوں والی گندم امپورٹ کیے جانے کا انکشاف
-
اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں سے رفح کے مشرقی حصوں سے انخلا کا مطالبہ
-
ملک میں جان بچانے والی 100سے زائد ادویات کی قلت پیدا ہو گئی
-
رفح میں پناہ لیے افراد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، انرا کا عزم
-
وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا، صوبے کے مسائل اور مشکلات کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات کی جائے گی. جعفر مندوخیل
-
گندم درآمد اسیکنڈل ملک دشمنی ہے، نیب فوری طور پر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرے
-
وزیراعلیٰ کی مصنوعی مہنگائی کو پرائس کنٹرول میکانزم کے ذریعے کم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بڑا کریک ڈاؤن، منشیات فروش جارڈن گینگ گرفتار
-
حارث رؤف ورلڈ کپ تک دوبارہ فٹ ہو جائیں گے، بابر اعظم پرامید
-
گندم اسکینڈل پر انکوئری کب کرنی ہے؟ گندم اسکینڈل پر شاید آپ اگلی حکومت میں انکوائری کریں گے. اسلام آباد ہائی کورٹ
-
یورپی کار ساز ادارے چین کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.