ماہرین کی کپا س کے کا شت کا رو ں کو ہدایت

منگل 17 جنوری 2017 15:07

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)زرعی ماہرین نے کپا س کے کا شت کا رو ں کو ہدایت کی ہے کہ و ہ کپا س کی کا شت جلد مکمل کریں پودے سے پودے کا فاصلہ 6سے 9انچ رکھیں چھدرائی کا عمل بوائی کے بعد 20سی25دن کے اندر یا پہلے پانی سے قبل یا خشک گوڈی کے بعد ہر حالت میں ایک ہی دفعہ مکمل کریں بی ٹی ا قسا م اگر لائنوں میں کا شت کی جائے تو پہلی آبپاشی بوائی کے 30تا 35دن بعد جبکہ باقی آبپاشیاں 12تا 15دن کے وقفہ سے کریں پٹریوں پر کاشت کی صورت میں بوائی کے بعد پہلا پانی 3تا 4دن بعد اوردوسرا تیسرا اورچھوتا پانی 6تا 9دن کے وقفہ سے لگائیں پود ے کو پانی کی کمی کی علاما ت ظاہرہونے پر ضرورپانی دیں ڈرل سے لائینوںمیں کا شت کی گئی روائتی چھوٹے قد والی کپا س کی اقسام کو پہلی آبپاشی بوائی کی30تا 40دن اورلمبے قد والی کپا س کی اقسام کو 40تا 50دن اس کے بعد ہرآبپاشی 12تا 15دن کے وقفہ سے کریں پٹریوں پر کا شت کی صورت میں پہلی آبپاشی 3تا4دن بعد اور پھر ہرسال 7تا10دن بعد کاشت کریں بی ٹی اقسام کیلئے بوائی کے بعد نائٹرو جن کھاد کا 1/6حصہ 30تا 35دن بعد اورباقی ماندہ نائٹرو جن کھادایک پانی چھوڑ کر اگلے پانی پر ڈالتے جائیں روائتی اقسام کیلئے بوائی کے بعد نائٹرو جن کھاد کا بقیہ 1/3حصہ پہلے پانی کے ساتھ ڈھوڈیاں بننے پر اورباقی ماندہ نائٹرو جن دوسر ے پا نی کے ساتھ پھو ل شروع ہونے پر استعمال کریں کھیتوں میں ارد گر د پائی جا نے وا لی سفید مکھی ملی بگ اور لیف کر ل وائر س کے میزبا ن پودوں کا کام دینے والی جڑی بوٹیاں بروقت تلف کریں جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے سفارش کر د ہ زہروں کا استعما ل کریں ۔