سپر لیگ کا لاہور میں فائنل، غیر یقینی کے بادل چھٹنے لگے
فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کی سپلیمنٹری ڈرافٹنگ کیلئے 10 غیر ملکی کرکٹرز سے یقین دہانی حاصل کر لی فائنل میچ کی سیکیورٹی کیلئے ضلعی انتظامیہ، ایجنسیوں سے معاملات طے، جائلز کلارک کیلئے بریفنگ بھی تیار
بدھ 18 جنوری 2017 16:38
(جاری ہے)
پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق اگر فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے کسی نے پاکستان آنے سے معذوری ظاہر کی تو ان ٹیموں کو اجازت ہو گی کہ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی سپلیمنٹری ڈرافٹنگ سے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیں۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ کی دس غیر ملکی کھلاڑیوں سے پاکستان آ کر کھیلنے کے لئے بات چیت کامیاب ہو گئی ہے تاہم ان کے نام ابھی ظاہر نہیں کئے جا رہے۔ نجم سیٹھی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ غیر ملکی کھلاڑیوں کو زائد رقم دے کر لاہور میں فائنل کھیلنے پر رضامند کر لیں گے۔دوسری جانب پی سی بی فائنل میچ کے لئے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت کر چکا ہے جبکہ پاکستان کے لئے آئی سی سی ٹاسک فورس کے چیئرمین جائلز کلارک پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں مدد دینے کے لئے کامن ویلتھ کی ٹیم لاہور لے کر آ رہے ہیں جس کے سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کے لئے وہ رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں لاہور آئیں گے۔ پی سی بی انتظامیہ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دینے کے لئے ڈرافٹ مکمل کر لیا ہے تا کہ انہیں سیکیورٹی انتظامات سے مطمئن کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.