ایرانی خاتون ایتھلیٹ سوشل میڈیا پرتصاویر جاری کرنے پر گرفتار
بدھ 18 جنوری 2017 18:40
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) ایرانی خاتون باڈی بلڈر کو سوشل میڈیا میں اپنی تصاویر جاری کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں دارے مطابق مقامی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایک خاتون باڈی بلڈر نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر 'قابل اعتراض' تصاویر جاری کی تھیں جس پر انھیں گرفتار کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ ایران میں خواتین کے حوالے سے 'قابل اعتراض' کا مطلب یہ ہے کہ بغیر اسکارف یا بازو اور ٹانگوں کو ڈھانپے بغیر عام کرنا ہے۔
میزانون لائن نیوز ایجنسی کیمطابق نامعلوم خاتون باڈی بلڈر کو 20 لاکھ ریال (50 ہزار ڈالر) ادا نہ کرنے پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ گرفتار ہونے والی خاتون ان دو ایتھلیٹس میں شامل تھیں جنھوں نے رواں سال ستمبر میں عالمی مقابلوں میں شرکت کرنا تھا۔(جاری ہے)
دوسری جانب ایران کی جانب سے خواتین کو کھیلوں کے عالمی مقابلوں میں شرکت کی اجازت ہے لیکن ان پر لازم ہے کہ وہ لباس کیمتعلق اسلامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔
ریو اولمپکس 2016 میں ایران کی خاتون ایتھلیٹ کیمیا علی ذادہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کرکے اولمپکس مقابلوں میں میڈل حاصل کرنے والی پہلی ایرانی خاتون بن گئی تھیں۔کیمیا علی زادہ نے ریو اولمپکس میں جوڈو مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا جس پر ایرانی صدر حسن روحانی نے انھیں مبارک باد دی تھی جبکہ ریواولمپک میں ان کی کامیابی پر ایران کے قدامت پسند حلقوں کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.