سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسدقیصرکی زیر صدارت محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبر پختونخوا کا اجلاس
بدھ 18 جنوری 2017 22:35
(جاری ہے)
حکام نے اجلاس کو آگاہ کیاکہ ایک نجی ادارے کی جانب سے پمفلٹ جاری کیا گیا جس میں نصاب میں تبدیلی کو حکومت خیبر پختونخوا کی طرف سے ایک خفیہ ایجنڈے کی تکمیل قراردیا ہے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس وقت صوبے میں جو نصاب رائج العمل ہے وہ قومی نصاب ہے ۔
جسے سال 2006سے 2009کے دوران وفاقی وزارت تعلیم حکومت پاکستان نے متعارف کیا ہے اب تمام صوبوں میں رائج ہے ۔حکام نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت جو کتب پڑھائی جارہی ہیں وہ 2006 کے قومی نصاب کے عین مطابق تیار کی گئی ہیں ۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ان کتب کی تیاری 2009شروع کی گئی تھی جو کہ بتدریج متعارف کی گئیں ۔حکام نے واضح کیا کہ مذکورہ ادارے کی جانب سے اعتراضات دراصل قومی نصاب 2006پر ہیں ،کیونکہ اعتراض کنندہ نے 2000-02کے نصاب کے مطابق رائج پرانی کتابوں کو معتبر سمجھا ہے اور نئے قومی نصاب 2006کے مطابق تیارکی گئی کتب کو ناپسند یدہ قرار دیا ہے ۔ممبرٹیکسٹ بک بورڈ نے اجلاس کو بتایا کہ 2000-02اور 2006کے نصابی کتب کا موازنہ کرتے ہوئے صرف ان چند مضامین کے حوالے پمفلٹ میں دیئے گئے ہیں جو مذکورہ تنظیم کی نظر میں نامناسب ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔انہوں نے تمام اعتراضات 2000-02کے نصاب کو بنیادبنا کر کئے ہیں جن کی سرے سے بنیاد ہی غلط ہے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تنظیم کی جانب سے نصاب کی تبدیلی کے حوالے سے لگائے جانیوالے الزامات بے بنیاد ہیں اور اس امر کا جائزہ لینے کیلئے صوبائی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم کو سپیکر خیبر پختونخوا کے سوموٹو نوٹس پر مکمل چھان بین کی ہدایت کی گئی ہے ۔سپیکر اسدقیصر نے معاملے کی مکمل تحقیقات کے لئے ممبران صوبائی اسمبلی پرمشتمل ایک سب کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو اس سلسلے میں اپنی رپورٹ مرتب کرکے قائمہ کمیٹی برائے محکمہ تعلیم کو پیش کرے گی جسے صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپیکراسد قیصر اور وزیر تعلیم محمد عاطف نے کہا کہ تعلیمی نظام کی بہتری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت کے دور میں نصاب تعلیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی،لیکن نصاب میں عقیدہ ختم نبوت کے مضامین کو شامل کرنے اور اول جماعت تا ششم جماعت ناظرہ قرآن اورششم جماعت تا انٹر میڈیٹ ترجمہ قرآن کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے جئید علمائے کرام اور ماہرین تعلیم کی بھرپور مشاورت سے ترامیم کا بغور جائزہ لے کر تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سپیکر نے کہا کہ ہم اپنی آئندہ نسلوں کو اسلامی افکار سے مکمل طور پر روشناس کرانے کے لئے نصاب میں جو ترامیم لا رہے ہیں اس سے نہ صرف ان کے علم میں اضافہ ہوگا بلکہ طلباء کو اسلامی افکار کے مطابق زندگی گزارنے کا درس بھی دیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.