پاکستان خطے کا انتہائی موثر ملک ہے ،روس کے ساتھ ہمارے تعلقات بڑھ رہے ہیں،ا یران خلیجی ممالک اور وسط ایشیائی ریاستوں کے ساتھ پہلے سے خوشگوار تعلقات ہیں، بین الاقوامی تنہائی اور خارجہ پالیسی کی ناکامی کے پروپیگنڈے پر یقین نہ کیا جائے، پاکستان کے ریاستی اداروں نے اہداف مقرر کر کے کام جاری رکھا ہوا ہے، ہماری ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لیے اہداف مکمل طور پر درست ہیں، انشاء اللہ مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے
صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان کا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میں ملکی اور غیر ملکی زیر تربیت افسران اور فیکلٹی ممبران سے خطاب
جمعرات 19 جنوری 2017 19:37
(جاری ہے)
صدر سردار مسعود خان نے ایک گھنٹے تک افسران سے خطاب کیا اور ایک گھنٹہ ان کے سوالات کے جوابات دیئے ۔
مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی 1832 سے جاری ہے جس کے دوران ہمارے بزرگوں کی زندہ کھالیں کھینچیں گئیں۔ پھر معاہدہ امر تسر کے تحت مہارجہ گلاب سنگھ نے انگریزوں سے 75 لاکھ نانک شاہی سکہ ر ائج الوقت میں پورے کشمیر کو خرید لیا۔ اس کے بعد سے کشمیری قوم غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہے۔ کشمیریوں پر مظالم کی تاریخ بہت طویل ہے ۔1947 میں جب انگریز برصغیر سے گیا، پاکستان کو آزادی نصیب ہوئی ۔ کشمیریوں نے بھی آزادی کیلئے جدوجہد کی ۔ بھارت نے جابرانہ قبضہ کر لیا تھا ۔ 15 ہزار مربع میل کا علاقہ مقامی لوگوں نے بزور طاقت آزاد کروایا جسے آزادکشمیر کہا جاتا ہے ، اُس وقت مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کرایا جاتا اگر بھارت مسئلہ کو اقوام متحدہ میں نہ لے جاتا ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فیصلہ کیا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی ادارے کی زیر نگرانی استصواب رائے کے جمہوری عمل کے ذریعے حل کیا جائے گا لیکن بھارت نے آج تک ان قرار دادوں پر عمل درآمد نہیں کیا ۔ صدر سردار محمد مسعود خان نے کہا کہ بھارتی قابض افواج اب تک 20 ہزار افراد کو زخمی کر چکی ہے ، ایک ہزار کے قریب نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی بصارت سے محروم کر دیا گیا ، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال عصر حاضر کا بڑا عالمیہ ہے ۔ بھارت اب وہاں آبادی کا تناسب بدلنے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.