قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں:ملک احمد یار ہنجرا
صوبہ بھر میں 5نئی جیلوں اور ساڑھے چارہزار سے زائد اضافی ٹوائلٹس کی تعمیر،34جیلوں میں قیدیوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب جیلوں میں قائم ہسپتالوں میں جدید میڈیکل آلات سمیت بیمارقیدیوں کی ہسپتال منتقلی کیلئے 16نئی ایمبولینسز کی فراہمی صوبائی وزیر جیل خانہ جات کا آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے ہمراہ کیمپ جیل کے دورہ کے موقع پر خطاب
جمعرات 19 جنوری 2017 21:11
(جاری ہے)
صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے کیمپ جیل کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اورکسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے عملے کو چوکنارہنے کی ہدایات جاری کیں۔
سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل اسد وڑائچ نے صوبائی وزیر اور آئی جی فاروق نذیر کو مختلف امور پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے کیمپ جیل میںمختلف بیرکس،ہسپتال اورباورچی خانے کا معائنہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قراردیا۔صوبائی وزیر نے اسیران کے مسائل سنے انہوں نے اسیران کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر نے قیدی بچوں کے سکول میں تدریس کے عمل کا معائنہ کیا اور بچوں سے مختلف سوالات بھی کیے۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قائم ہسپتالوں میں مختلف جدید میڈیکل آلات مہیا کئے گئے ہیںجبکہ قیدیوں کی ہسپتال منتقلی کیلئے 16نئی ایمبولینسز بھی خریدی گئی ہیںتا کہ بیمار قیدیوں کے علاج معالجہ میں کوئی کمی نہ آئے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے قیدیوں کے اہل خانہ سے ملزموں کی با عزت ماحول میں ملاقات کیلئے انتظار گاہوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ سنٹرل جیل لاہور ، فیصل آباد اور ملتان کی جیلوں میں فیملی رومز بھی تعمیر کروائے ہیں۔ (سعید)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.