بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ پرسوں کھیلا جائیگا

بھارت کو ون ڈے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

جمعہ 20 جنوری 2017 11:12

کولکتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء) بھارت اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پرسوں اتوار کو ایڈن گارڈن، کولکتہ میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہوگا۔ بھارت کو انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے انگلینڈ کو پہلے میچ میں تین وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کی اور دوسرے میچ میں اپی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے۔ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری کو کانپور میں کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 29 جنوری کو ناگپور میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو بنگلور میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :